پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔۔ حملہ اور نے جیکٹ میں ٹی این ٹی دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا ۔۔ مسجد کے ہال میں کوئی ستون نہیں تھا۔۔
پشاور پولیس لائنز دھماکے سے متعلق مختلف ٹیمیں مصروف تفتیش ہیں۔۔ زرائع کے مطابق خودکش بمبار نے مسجد کے پرانے حصے میں دھماکہ کیا،،، خودکش جیکٹ میں ٹی این ٹی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا،،،مسجد کے پرانے حصے میں ستون موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ شہادتیں ہوئیں ۔
آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور کے ہیلمٹ سے ملنے والے سر کے بال ڈی این اے سے میچ کر گئے ہیں،،، پولیس لائنز دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل خریدار کا سراغ بھی لگایا گیا ہے،،، سی ٹی ڈی خودکش بمبار کے نیٹ ورک اور سہولت کار تک بھی پہنچ گئی ہے
پولیس نے پشاور پولیس لائنز مسجد میں اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹ پہن کر داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی، ہیلمٹ پہن کر بھی پولیس لائنز کی مسجد میں داخل ہونے پر پابندی ہو گی۔
30 جنوری کو پولیس لائنز مسجد خودکش دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 84 افراد شہید ہو گئے تھے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،