نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الطاف حسین برینڈ ہے، ایم کیو ایم نہیں۔۔۔||مبشرعلی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریرمیں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
مبشرعلی زیدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فاروق ستار، عامر خان، مصطفی کمال آئی ایس آئی کے سکہ بند مہرے ہیں۔ باقی بھی ایجنسی کے اشارے پر پہلو بدلتے ہیں۔
الطاف حسین کا بائیکاٹ احتجاجی تھا۔ میرا گمان ہے کہ ایم کیو ایم کا بائیکاٹ ایجنسی کے کہنے پر تھا۔ مقصد حافظ نعیم کو مئیر بنونا ہوگا۔ جعلی ایم کیو ایم بھی میدان میں رہتی تو جماعت اسلامی کا امکان نہ ہوتا۔
فوج نیوٹرل نہیں ہوئی۔ فوج نیوٹرل نہیں ہوگی۔ فوج نیوٹرل نہیں ہوسکتی۔
بہرحال میں حافظ نعیم کے خلاف نہیں۔ جماعت والوں میں سو برائیاں ہوں گی لیکن کام تو کرتے ہیں۔ کراچی کی مئیرشپ کے سوا اور اس سے زیادہ جماعت کچھ جیت بھی نہیں سکتی۔
بہت سے لوگوں کو جماعتیوں سے شکایات ہیں۔ یہ شکایات جائز ہوں گی۔ اتفاق سے مجھے ہمیشہ اچھے جماعتی دوست ملے۔ ہمدرد، مددگار، خوش اخلاق۔ اسی لیے میں جماعت والوں کی برائی نہیں کرتا۔
پی ٹی آئی کا حال قابل رحم ہے۔ وہ پہلے کراچی سے یونین کونسل ہار جاتی تھی۔ فوج نے ہاتھ رکھا اور کراچی سے قومی اسمبلی کی نشستیں دلوائیں۔ اب ہاتھ اٹھایا تو پھر یونین کونسل نہیں جیت سکی۔
کٹھ پتلی کا کام ناچنا ہوتا ہے۔ کٹھ پتلی ناچنا بند کردے تو کچرے میں پھینک دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مبشرعلی زیدی کے مزید کالم پڑھیں

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریرمیں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

About The Author