دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عامر لیاقت ویڈیوز وائرل کیس، ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت

درخواست پر فوری سماعت کی استدعا منظور، فریقین کو نوٹس جاری

عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

معروف اینکرپرسن اور رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا معاملہ۔

مرحوم کی بیوہ ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے

مدعیہ ، پراسکیوٹر ایف آئی اے،انویسٹی گیشن آفسر کو نوٹس جاری کردیئے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملزمہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

ملزمہ نے نہ تو عامر لیاقت کی نازیباویڈیو بنائی ہے اور نہ ہی کسی کو فراہم کی ہے۔

ٹرائل کورٹ اور سیشن جج نے میرٹ کو نظر انداز کرکے ملزمہ کی درخواست ضمانت کو مسترد کیا ہے۔

ملزمہ دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ ہیں۔ انہیں جائیداد میں وراثت سے حصہ مانگنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے

،تاکہ وہ اپنا شرعی حصہ سے دستبردار ہوجائیں۔ ٹرائل کورٹ نے دانیہ شاہ پرفرد جرم عائد کرنے کے لئے چھبیس جنوری کی تاریخ مقرر کررکھی ہے۔

ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت ڈسٹرکٹ جج شرقی نے اٹھارہ جنوری کو مسترد کی تھی۔

ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر

یو ٹیوبر کو فراہم کی تھی ۔ ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

About The Author