مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: 6 لاپتہ افراد کا کیس، عدالت نے ٹریول ہسٹری طلب کرلی

حراستی مراکز میں شہریوں کی موجودگی سے متعلق رپورٹ بھی طلب

کراچی سے لاپتہ چھ افراد کی بازیابی کے کیس میں لاپتہ افراد کی ٹریو ل ہسٹری

اور حراستی مراکزمیں موجود افراد سے متعلق رپورٹس طلب کرلی گئیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

عدالت نے لاپتا افرادکی ٹریول ہسٹری اور ملک بھر میں قائم حراستی مراکز میں شہریوں کی موجودگی سے متعلق رپورٹس طلب کرلیں۔

عدالت نے کہا کچھ شہری دس سال سے لاپتا ہیں۔ بے شمار جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس سے کچھ نتیجہ نہیں نکلا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے پولیس لاپتا شہریوں کا سراغ لگانے میں کیوں ناکام ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا حراستی مراکز سے تفصیلات مانگی ہیں مگر جواب نہیں آیا۔ عدالت نے دس فروری کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

اور حکم دیا کہ لاپتا افراد کو ہر صورت بازیاب کرایا جائے۔

%d bloggers like this: