ملتان میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کا آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کیخلاف کریک ڈاؤن,آٹے کی ذخیرہ اندوزی پر 3 فلور ملز کا کوٹہ معطل کردیا گیا
,ملز سے خورد برد کئے گئے 180 آٹے کے تھیلے بھی برآمد کرلئے گئے۔
ملتان میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کیجانب سے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا,
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آصف رضا کے ضلع بھر کی فلور ملز پر اچانک چھاپوں کے دوران آٹے کی ذخیرہ اندوزی پر 3 فلور ملز کا کوٹہ معطل کردیا گیا,
ڈپٹی ڈائریکٹر آصف رضا نے الجہان,بشیر فلور ملز کو شوکاز جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا
جبکہ نیشنل فلور ملز میں خورد برد کئے گئے 180 تھیلے بھی برآمد کرلئے گئے,ڈپٹی ڈائریکٹر آصف رضا کا کہنا تھا
مقررہ کوٹے پر سپلائی نہ دینے والی فلور ملز کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے
ڈویژن بھر میں کریک ڈاؤن کرکے ہزاروں من گندم برآمد کی گئی ہے
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آصف رضا کا مزید کہنا تھا شہریوں کی سہولت کیلئے موبائل آٹا سیل پوائنٹس بھی قائم کردیے گئے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،