نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں سکواش ایسوسی ایشن کارینکنگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب رینکنگ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں کو مختلف وظائف سمیت پنجاب کی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا

سکواش کی بحالی کے لیے پنجاب سکواش ایسوسی ایشن متحرک

پہلی بار پنجاب میں بھی رینکنگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب رینکنگ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں کو مختلف وظائف سمیت پنجاب کی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا

پنجاب سکواش نے سال بھر میں مختلف ایونٹس کا کلینڈر بھی مرتب کرلیا

پہلی بار نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ 555 پروگرام بھی متعارف کرایا جائے گا

این ٹی ایچ 555 پروگرام کو لیجنڈری سکواش پلیئر جہانگیر خان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے

پروگرام کے تحت پنجاب بھر سے پانچ ماہ میں 500 اور سال میں 1ہزار بچوں کو ٹیلنٹ ہنٹ سے سامنے لایا جائے گا

پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نے لیگ اور انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کو بھی اپنے پلان میں شامل کرلیا

ہر دو ماہ بعد انڈر 11، انڈر 13، انڈر 16، انڈر 19 کے بوائز اور گرلز ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا

پنجاب بھر کی ڈویژن میں پانچ سو بچوں کو ٹارگٹ کرنا ہمارا پلان ہے، سیکرٹری پنجاب سکواش کے مطابق

ٹیلنٹ ہنٹ سے سامنے آنے والے بچوں کو مختلف سکولز کے اندر سکالرشپ دی جائے گی، طارق صدیق ملک کے مطابق

ہمارا فوکس بچوں پرہے کوشش ہے سکواش کو ایک بار پھر پاپولر گیم بنائیں

این ٹی ایچ 555 پروگرام کے تحت لاہور ڈویژن سے 100 بچوں کو ٹیلنٹ ہنٹ سے سامنے لایا

جائے گا، ڈائریکٹر این ٹی ایچ پروگرام کے مطابق

لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر تمام ڈویژن میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کریں گے

ہمارا ٹارگٹ ہوگاکہ سکول، کالجز میں جائیں اور سکواش کی گیم کے حوالے سے آگاہی دیں

About The Author