پنجاب پولیس میں سنگین جرائم کے مقدمات کی تفتیش اور فالو اپ کیلئے آرگنائزڈ کرائم کا علیحدہ شعبہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔۔۔
آئی جی پنجاب پولیس نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم کی تعیناتی بارے حکومت کو سمری بھجوانے کی ہدایت کر دی،
اور کہا ہے کہ اے آئی جی مانیٹرنگ ابتدائی طور پر قتل، ڈکیتی، رابری اور ریپ کے مقدمات کی پندرہ روزہ مانیٹرنگ رپورٹ دیں،
آر پی اوز، ڈی پی اوز اضلاع میں سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش آرگنائزڈ کرائم انچارج کے سپرد کریں،، آئی جی عامر ذوالفقار خان نے ہدایت کی ہے کہ
جرائم کی روک تھام اور مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے جارح اور سخت مزاج پولیسنگ کی جائے،
جن اضلاع میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم کی سیٹیں خالی ہیں وہاں انسپکٹرز کی تعیناتی کریں۔۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،