دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں انسداد پولیو مہم جاری

تین روز کے دوران بارہ لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں

لاہور میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، تین روز کے دوران بارہ لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔۔۔

ڈی سی لاہور کی زیر صدارت پولیو مہم کی تیسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا

حکام نے دوران بریفنگ بتایا کہ تیسرے روز پولیو مہم میں چار لاکھ بائیس ہزار پانچ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے

بکہ مجموعی طور پر تین دنوں میںبارہ لاکھ چھپن ہزار ایک سو چون پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جا چکے ہیں

پولیو مہم کے تیسرے روز چھبیس ریفیوزل کیسز میں والدین کو قائل کر کے بچوں کو پولیو کے قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے پلائے گئے

ڈی سی لاہور محمد علی نے انتظامی افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کو پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔

About The Author