دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکار سدھیر کو مداحوں سے بچھڑے چھبیس برس بیت گئے

جنگجو ہیرو نے چار دہائیوں تک شوبز انڈسٹری پر راج کیا

برصغیر کی فلم اسکرین پر ایکشن اور بڑھک کو رواج دینے والے فنکار لالہ سدھیر کو مداحوں سے بچھڑے چھبیس برس بیت گئے،، جنگجو ہیرو نے چار دہائیوں تک شوبز انڈسٹری پر راج کیا ،،، عظیم اداکار کی فنی زندگی بارے جانتے ہیں
تانگے والا خیر منگدا

لالی وڈ کے بانیوں میں سے ایک،، پنجابی فلموں کی کامیابی کی ضمانت،، پہلے پاکستانی ایکشن ہیرو شاہ زمان المعروف سدھیر نے انیس سو بائیس کو لاہور میں جنم لیا

انسانوں کے لئے درد مندی اور معاملہ فہمی کے باعث لالہ سدھیر کے نام سے شہرت پانے والے منفرد اداکار نے فنی سفر کا آغاز انیس سو سنتالیس میں ہمسایہ ملک کی فلم فرض سے کیا،، قیام پاکستان کے بعد ان کی پہلی فلم ’ہچکولے‘ تھی،، لیکن انیس سو چھپن میں فلم ماہی منڈا اور یکے والی نے سدھیر کو بام عروج پر پہنچا دیا

سدھیر نے دو سو سے زائد فلموں میں معروف ہیروئینوں کے مقابل مختلف کردار کئے، جن میں نورجہاں، صبیحہ خانم، مسرت نذیر، یاسمین، لیلیٰ، راگنی، زیبا، دیبا، شمیم آرا، بہار بیگم اور رانی سمیت دیگر نمایاں ہیں

چالیس سال تک شوبز کے آسمان پر جگمگانے والے ستارے کی مقبول فلموں میں دوپٹہ، سسی، کرتار سنگھ، بغاوت، جی دار، حکومت، چاچا خوامخواہ، لاٹری اور ان داتا شامل ہیں

بہترین اداکاری پر انہیں نگار ایوارڈز سے نوازا گیا،، لالہ سدھیرانیس جنوری انیس سو ستانوے میں اس جہاں فانی سے تو رخصت ہو گئے،لیکن ان کی اداکاری کی آواز اب بھی نگار خانوں میں گونجتی ہے

About The Author