جنوری 15, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے سات اضلاع بلدیاتی لحاظ سے پچیس ٹاؤنز میں تقسیم

ٹاؤن کی سطح پر کونسی جماعت سر فہرست ہے اور کون کس ٹاؤن میں اپنی حکومت بنائے گا

کراچی کے سات اضلاع کو بلدیاتی لحاظ سے پچیس ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔۔

ٹاؤن کی سطح پر کونسی جماعت سر فہرست ہے اور کون کس ٹاؤن میں اپنی حکومت بنائے گا

بلدیاتی حد بندی کے مطابق سات اضلاع کو 25 ٹاؤن اور دو سو چھیالیس یونین کمیٹیز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔۔

بلدیاتی نتائج کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی گیارہ ٹاؤنز میں اپنے ٹاؤن چیئرمین لانے کی پوزیشن میں ہے

جماعت اسلامی دس ٹاؤنز جبکہ تحریک انصاف تین ٹاؤنز میں چیئرمین بنا سکتی ہے ۔۔ صرف کورنگی ٹاؤن میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہے ۔۔

کراچی کے ساتوں اضلاع میں پارٹی پوزیشن کیا ہے؟

آبادی اور یوسیز کے لحاظ سے کراچی کے سب سے بڑے ضلع۔۔ضلع وسطی کے گلبرگ ٹاؤن  لیاقت آباد ٹاؤن ناظم آباد، نیو کراچی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد میں جماعت اسلامی کو سادہ اکثریت حاصل ہے ۔

یوسیز کی تعداد کے لحاظ سے شہر کا دوسرا بڑا ضلع ۔۔ ضلع شرقی ہے ۔۔

یہاں سہراب گوٹھ ٹاؤن اور چنیسر ٹاؤن میں پیپلز پارٹی جبکہ صفورا گوٹھ ٹاؤن، گلشن اقبال ٹاؤن اور جناح ٹاؤن میں جماعت اسلامی کو اکثریت حاصل ہے۔

ضلع کورنگی میں چار ٹاؤنز ہیں ۔۔ لانڈھی ٹاؤن اور ماڈل کالونی ٹاؤن میں جماعت اسلامی جبکہ شاہ فیصل ٹاؤن میں تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے ۔۔

کورنگی ٹاؤن کی 11 یوسیز میں مقابلہ برابر ہے ۔

ضلع غربی کو تین ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔منگھو پیر ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی جبکہ مومن آباد ٹاؤن میں تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے

ضلع ملیر میں تین ٹاؤنز ہیں ۔۔ گڈاپ ٹاؤن ،ملیر ٹاؤن اور ابرہیم حیدری ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کو سادہ اکثریت حاصل ہے

ضلع کیماڑی کے تین ٹاؤنز ۔۔ بلدیہ ٹاؤن ، ماڑی پور ٹاؤن اور منوڑا میر بحر ٹاؤن میں بھی پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل ہے

ضلع جنوبی کو دو ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔۔ لیاری ٹاؤن میں پیپلز پارٹی جبکہ صدر ٹاؤن میں تحریک انصاف کو سادہ اکثریت حاصل ہے۔

About The Author