دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں جمعرات سے سردی کی نئی لہر آنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 6 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے

کراچی میں جمعرات سے سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 6 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ سلسلہ 17 جنوری تک جاری رہےگا۔
کراچی میں سردی کی نئی لہر آنے کا امکان۔

محکمہ موسمیات نے جمعرات سے درجہ حرارت ون ڈجٹ میں چلے جانے کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 12سے 17 جنوری تک درجہ حرارت 6 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

بلوچستان سے گزرنے والے سسٹم کے نتیجے میں فی الحال درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ جو اگلے دو روز تک جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کے روز سردی کی شدت میں زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔

About The Author