نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ کابینہ کی نئی بسوں کے لئے سات ارب روپے کی منظوری

کابینہ کوآگاہ کیا گیا کہ اے ٹی سی سے سزا یافتہ نو قیدیوں کی تعلیم کی بنیاد پر سزا میں کمی کی گئی ہے

سندھ کابینہ نے نئی بسوں کی خریداری کے لئے ایک اعشاریہ سات ارب روپے کی منظوری دے دی۔گنے کی فی من قیمت تین سو دو روپے مقرر کردی۔ کابینہ کوآگاہ کیا گیا کہ

اے ٹی سی سے سزا یافتہ نو قیدیوں کی تعلیم کی بنیاد پر سزا میں کمی کی گئی ہے۔سانحہ بلدیہ فیکٹری میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو سیسی پینشن دے ر ہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کےاجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔کابینہ نے گنے کی فی من قیمت تین سو دو روپے مقرر کردی۔

فی من پر پریمیم پچاس پیسے رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ صوبائی کابینہ نے وزیر ٹرانسپورٹ کی درخواست پر بسوں کی خریداری کے لئے ایک اعشاریہ سات ارب روپے کی منظوری دی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ دوہزار بائیس،تیئس میں پیپلز بس سروس کے لئے تینتالیس نئی بسیں خریدے گی۔

وزیر ثقافت سردار شاہ نے سیاحت کے لئے بھی بسیں چلانے کیلئے کابینہ سے درخواست کی۔

اس پر وزیراعلی نے انہیں اپنی تجویز لکھ کر دینے کی ہدایت کی۔مجوزہ بسیں کینجھر اور دیگر سیاحتی مقامات کےلئے چلائی جائیں گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ سندھ نے تعلیم کی بنیاد پر انسداد دہشتگردی عدالت کے سزا یافتہ نو قیدیوں کی سزا میں کمی کردی۔

ادیب، میٹرک اور انٹر کے امتحانات پاس کرنے والے قیدیوں کی سزا میں چھ سے بائیس ماہ کی کمی کی گئی ہے۔

کابینہ میں بلدیہ فائر کمپنسیشن کیس پر بھی بحث ہوئی۔بتایا گیا کہ

بلدیہ فیکٹری میں جاں بحق افراد کے متاثرین اور زخمیوں کو جرمن کمپنی کی جانب سے دس لاکھ ڈالر ز ر تلافی دی گئی ہے۔

سیسی ورثا کو پینشن دے رہی ہے۔اجلاس نے منشیات کی بحالی کے چارمراکز چلانے کے معاہدے کی توثیق کردی۔

About The Author