نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں

صبح سویرے خوبصورت یونیفارم میں ملبوس بچے اسکول جانے لگے

کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں، صبح سویرے خوبصورت یونیفارم میں ملبوس بچے اسکول جانے لگے۔

چھٹیوں کے بعد آج اسکول کا پہلا دن بچوں کو اسکول جانےکی خوشی ہوئی یا افسردگی

صبح دیر سے اٹھانا ،کھیل کود ، موج مستی کے دن ہوئے تمام ،،،، موسم سرما کی تعطیلات

اختتام کو پہنچی۔
رنگ برنگے لباس میں ملبوس بچے آج صبح سویرے اسکول جاتے دیکھ کر والدین خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔

کراچی میں جزوی طور پر اسکول کھلے رہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے دیگر اسکولوں کو

تین اور پانچ جنوری تک کھلنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔ بچوں کا کہناتھاکہ اسکول کھل گئے ہیں بہت مزہ آئے گا ہم اپنے دوستوں سے ملے گے۔

بچے
((بہت اچھا محسوس ہے امتحانا ت شروع ہونے والے ہیں انکی بھی تیاری کی ہے چھٹیوں میں ))))
((ایک ہفتے کے لیے لاہور گیا تھا))

والدین کا کہناتھاکہ سردیاں ختم نہیں ہوئی اور بچوں کی چھٹیاں ختم ہوگئی لیکن اسکول جانے سے انکی زندگی میں نظم ضبط کا سلسلہ جاری رہے گا

اسکول تو کھل گئے لیکن حاضری معمول سے کم رہی ۔ پچاس فی صد حاضری کا تناسب رہا۔

About The Author