نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: سال دوہزاربائیس میں قتل، ڈکیتی،راہزنی، کے دولاکھ سے زاٸد مقدمات درج

ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں پچپن فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا

سال دوہزاربائیس کے دوران لاہور میں قتل، ڈکیتی، راہزنی، سمیت سنگین وارداتوں کے دولاکھ بیالیس ہزارسے زاٸد مقدمات درج ہوئے

،،،، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں پچپن فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پولیس ریکارڈ کے مطابق سال دوہزاربائیس میں لاہور کے چوراسی تھانوں میں مجموعی طور

پردولاکھ بیالیس ہزار مقدمات کا اندراج ہوا،،، سال دوہزار اکیس کی نسبت سال دوہزار بائیس میں بیس فیصد جرائم میں اضافہ ہوا

سال دوہزار بائیس میں ڈکیتی اور راہزنی کی چودہ ہزار پانچ سو پانچ وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ سال دوہزار اکیس میں

نوہزار پانچ سو تین وارداتیں ہوئیں تھیں،،یوں راوں سال پچپن فیصد پانچ ہزار ایک سو بارہ وارداتیں زیادہ رپورٹ ہوئیں

مختلف واقعات میں پانچ سو پچاس میں افراد قتل ہوئے جبکہ اٹھارہ افراد کو ڈکیتی مزاحمت پرگولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن حسنین حیدر

اس بار سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں سلائیٹ انکریز ہوا ہے جس کو پولیس کی جانب سے کنٹرول کرلیا گیا ،،، چالیس فیصد ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سال دوہزار بائیس میں کارچوری اورچھیننے کےپانچ سو اکیانوے،

موٹرسائیکل چوری اورچھیننے کے پچیس ہزار تین سو تیس مقدمات درج کیے گئے
،شہری

پولیس مقدمات کا اندراج ہی نہیں کرتی بہت سارے ایسے کیسز ہیں جنکی ایف آئی آر درج ہی نہیں ہوتی

ریکارڈ کے مطابق نقب زنی کے پانچ ہزار چھیالیس، خواتین اور بچوں سے زیادتی کے آٹھ سوایک، اجتماعی زیادتی کےتینتس

،اوراغواء کے دوہزارنوسوااکیانوے مقدمات درج ہوئے

About The Author