مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا

سرکاری نرخوں پر آٹے کا 20 اور 10 کلو کا تھیلا شہر میں دستیاب نہیں۔۔۔

لاہور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا،، سرکاری نرخوں پر آٹے کا 20 اور 10 کلو کا تھیلا شہر میں دستیاب نہیں۔۔۔

سرکاری سطح پر بیس کلو کے نرخ بارہ سو پچانوے روپے اور دس کلو تھیلے کی قیمت چھ سو اڑتالیس روپے مقرر ہے

،،مگر بیس کلو کا تھیلا بلیک میں چودہ سو سے پندرہ سو میںفروخت ہو رہا ہے،، شہریوں کے مطابق دس کلو آٹے کا تھیلا دکانوں پر دستیاب ہی نہیں

،، جبکہ مارکیٹ میں پندرہ کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت انیس سو روپے سے بڑھ گئی

، پہلے پندرہ کلو آٹے کا تھیلا اٹھارہ سو روپے میں فروخت ہو رہا تھا

، چکی آٹا کی فی کلو قیمت ایک سو چالیس روپے تک جا پہنچی

، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں فی من گندم 4350 روپے فروخت ہو رہی ہے۔۔۔۔

%d bloggers like this: