دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سموگ کے خاتمے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کا ایکشن

بغیر فٹنس گاڑیوں کی لاہور میں داخلے پر پابندی عائد کردی،،، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ تھانوں میں بند کرایا جارہا ہے

سموگ کے خاتمے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کا ایکشن،،، بغیر فٹنس گاڑیوں کی لاہور میں داخلے پر پابندی عائد کردی

،،، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ تھانوں میں بند کرایا جارہا ہے
سموگ پر قابو پانے کا مشن

،،،، سٹی ٹریفک پولیس بھی ان ایکشن ،،، دھواں چھوڑنے والی کمرشل اور پبلک سروس وہیکلزکی لاہور میں داخلے پر پاپندی عائد کردی گئی

،،،، سٹی ٹریفک پولیس کی سپیشل ٹیمیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کردی گئیں ۔۔
دھواں چھوڑتے ہوئی گاڑی چیک کرتے ہوئے

بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کو پاسنگ کرانے کی ہدایت کردی گئی ،، گزشتہ ایک ہفتے کے

دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے دو دو ہزار کے پندرہ سو سے زائد چالان کیے گئے

جبکہ رواں سال پچپن ہزار تین سو چالیس گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
،،،،،ڈی ایس پی ٹریفک صدر ملک اکرام

ہم گاڑیوں کو روک کر چیک کرتے ہیں ،، اگر کوئی گاڑی دھواں زیادہ چھوڑتی ہے تو اسکو دو ہزار کا جرمانہ کیا جاتا ہے۔

رواں سال میں خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی چھ سو دس گاڑیاں تھانوں میں بند کرائی گئیں

،،،،گاڑیوں کے ڈرائیورز دھویں کا سبب غیر معیاری ڈیزل اور آئل کو قرار دیتے رہے۔
،،،،،،،ڈرائیورز
ہماری گاڑی کی چیکنگ کرائی فٹنس بھی کرائی لیکن جب لوڈ ڈالیں گے تو دھواں تو دی گی  ایک پٹرول پمپ سے تو تیل نہیں ڈلواتے مختلف جگہوں پر جانا پڑتا ہے

سٹی ٹریفک پولیس کی دس ٹیمیں ٹھوکر نیازبیگ، بابو صابو، گجومتہ، شاہدرہ چوک، سگیاں پل سمیت شہرکے تمام بس اڈوں پر تعینات ہیں

About The Author