دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کیسز بڑھنے پر پنجاب میں ٹیسٹنگ اورکنٹیکٹ ٹریسنگ بڑھانے کا فیصلہ

کورونا اور سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس ہوا

ہمسایہ ممالک میں کورونا کیسز بڑھنے پر پنجاب میں ٹیسٹنگ اورکنٹیکٹ ٹریسنگ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔۔۔

کورونا اور سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس ہوا

، صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر اختر ملک اور چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل نے شرکت کی

،، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا وائرس کی صورتحال کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی،

اور، کہا کہ پنجاب میں بانوے فیصد لوگوں کا مکمل ویکسی نیشن کرانا کافی حد تک کورونا کیخلاف تحفظ فراہم کرے گا

، دوران اجلاس افسران نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ چار ماہ میں صوبہ میں ماحولیاتی

آلودگی کا باعث بننے والے دو ہزار ایک سو ترانوے صنعتی یونٹس کوسیل کیا گیا

، ایک ہزار سات سو تیس یف آئی آرز کا اندراج، نو کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔۔۔

About The Author