نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے میو اسپتال میں سرجیکل آلات ختم ہو گئے

سرنجز، بینڈیج اور متعدد ادویات بھی دستیاب نہیں، مریض اسپتال کے باہر سے مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ہیں

لاہور کے میو اسپتال میں سرجیکل آلات ختم ہو گئے، سرنجز، بینڈیج اور متعدد ادویات بھی دستیاب نہیں، مریض اسپتال کے باہر سے مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ہیں

میو اسپتال لاہور میں ادویات اور آپریشن کیلئے استعمال ہونے والا سامان نایاب، سرنجز، ٹانکے ختم ہو گئے

، زخموں پر لگانے کی ادویات، بینڈیج اور پٹیاں بھی موجود نہیں۔ انستھیزیا کے ساتھ دئیے جانے والے اور درد کم کرنیوالے انجیکشن بھی ختم ہو گئے۔

مریضوں اور ان کے لواحقین کے مطابق اسپتال کی ایمرجنسی میں برنولا بھی دستیاب نہیں۔ مریضوں اور انکے لواحقین کا کہنا ہے کہ ادویات نہیں مل رہیں

،، باہر سے لانا پڑ رہی ہیں، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے سی ٹی سکین کا ٹائم بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔ ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹر منیر کے مطابق ٹینڈر ہو گیا ہے

اور ادویات کی خریداری کا آرڈر دیا جا چکا ہے، خریداری کے کچھ مسائل کے باعث ادویات خریداری کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

About The Author