نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: سموگ کے باعث موٹروے کو بند کر دیا گیا

بابو صابو، ٹھوکر اور لاہور سے سیالکوٹ موٹروے کے داخلی راستے پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں

لاہور میں سموگ کے بعد فوگ کا راج،،، موٹروے کو حد نگاہ صفر ہونے پر بند کر دیا گیا

بابو صابو، ٹھوکر اور لاہور سے سیالکوٹ موٹروے کے داخلی راستے پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں

باغوں کا شہر لاہور،، سموگ کے بعد فوگ کی لپیٹ میں،، شہر اور گرد و نواح پر دھند کے ڈیرے، حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی

دھند کے باعث شہر میں حد نگاہ دس میٹر ہونے پر صبح کے وقت ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار رہی،، جبکہ

موٹروے کو حد نگاہ صفر ہونے پر مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا،، جس کے باعث بابو صابو پر راہگیر گاڑیوں میں انتظار کرنے پر مجبور ہو گئے

شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹروے انتظامیہ کو ایسا نظام متعارف کروانا چاہیے جس سے قبل از

وقت فوگ بارے آگاہی دی جا سکے
کئی کئی گھنٹے سے خوار ہو رہے ہیں، بہت مشکل کا سامنا ہے، مجبوری میں گھر سے نکلے
دوسری جانب آج لاہور میں گزشتہ روز کی نسبت سموگ کی شدت کم ہوئی

، عالمی سطہ پر آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک سو اٹھانوے اے کیو آئی کے ساتھ پانچویں نمبر ہر ہے۔

About The Author