دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: ادویات مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ نایاب،مریضوں کو دہری مشکل درپیش

دمہ، دماغ اور مختلف امراض میں مبتلا افراد کو نئی مشکل کا سامنا ہے، لاہور میں مریضوں کو درکار مختلف ادویات کی شارٹیج، بخار کی دوا کی قلت بھی برقرار ہے

دمہ، دماغ اور مختلف امراض میں مبتلا افراد کو نئی مشکل کا سامنا ہے، لاہور میں مریضوں کو درکار مختلف ادویات کی شارٹیج، بخار کی دوا کی قلت بھی برقرار ہے

ادویات مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ نایاب،، مریضوں کو دہری مشکل درپیش،، متعدد اہم ادویات شہر کے میڈیکل سٹورز سے غائب ہو گئیں

دمہ کے مریضوں کو روزانہ درکار "وینٹولائین سولوشن ” اور اٹم امپیول کی مارکیٹ میں قلت ہوئی تو دماغ کے مریضوں کو روزانہ درکار دوا “ایفیکسور ” بھی دستیاب نہیں، مرگی کے

مریض کیلئے "ایپی وال کی قلت بھی برقرار ہے
میرا اپنا مریض ہے اسکے لیئے دوائی ڈھونڈ رہا ہوں نہیں مل رہی ڈاکٹر تو دوائی لکھ کر دے دیتے ہیں ملے ہی نہ تو کیا کریں

دمہ اور دماغ کے مریضوں کی پریشانی تو اپنی جگہ، بخار کیلئے بھی دوائی مارکیٹ میں موجود نہیں، شوگر کے مریضوں کی انسولین "ہیومیلین” کی قلت بھی برقرار ہے۔
میڈیکل اسٹورز مالکان، کمپنیزکی طرف سے بہت سی ادویات نہیں آ رہیں

شہری کہتے ہیں کہ حکومت ادویات کی قلت کا نوٹس لے اور مریضوں کو اس مشکل سے نجات دلوائے، تاکہ شہری اپنا علاج معالجہ جاری رکھ سکیں۔

About The Author