دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور:آوارہ کتوں کے لئے پہلے سرکاری شیلٹرہوم کی تعمیرکے لئے منظوری

رکھ چندارئے کے علاقہ میں محکمہ لائیوسٹاک کے آٹھ کینال رقبے پر ڈاگ شیلٹرہوم قائم کیا جائے گا

لاہورمیں آوارہ کتوں کے لئے پہلے سرکاری شیلٹرہوم کی تعمیرکے لئے کام کرنے کی منظوری دے دی گئی

رکھ چندارئے کے علاقہ میں محکمہ لائیوسٹاک کے آٹھ کینال رقبے پر ڈاگ شیلٹرہوم قائم کیا جائے گا
اب گلیوں اور بازاروں میں گھومنے والے آوارہ کتوں کو گن شاٹس کی مدد سے مارا نہیں جائے گا

بلکہ پکڑ کر شیلٹر ہومز میں رکھا جائے گا جہاں طبی طور پر انکی نس بندی کر کے چھوڑ دیا جائے گا

لاہور کے نواحی علاقے رکھ چندرائے میں محکمہ لائیوسٹاک کے آٹھ کنال رقبے کی نشاندہی کی گئی ہے ،، جہاں کتوں کےلیے پہلا ڈاگ شیلٹرقائم کیا جائے گا

 ڈاکٹر ابرار۔ ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک ،، (زمین کی نشاندہی ہوچکی ہے۔ جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ اس میں آوارہ کتوں کو پکڑ کر ریبیز کی ویکسین کے ساتھ ،، انکی نس بندی کی جائے گی)

لائیو سٹاک حکام کے مطابق ،،، کسی بھی کتے کی نس بندی کیلئے اسکی سرجری کی جاتی ہے ،، جس کے بعد دو سے تین دن سینٹر میں رکھا جائے گا۔

کتوں کو پکرنے اور علاج کے بعد ،، واپس چھوڑنے کی ذمہ دار ضلعی حکومت ہو گی
عنیزہ خان ،،سماجی کارکن ،،،، (اس سینٹر میں کتوں کی نگہداشت ہوا کرے گی ان کو پکڑ

کر یہاں لایا جائے گا۔ اب کسی بھی کرے کو مارا نہں جائے گا)

پنجاب حکومت نے گذشتہ برس منصوبے کی منظوری دی تھی ۔ جسکے لئے ابتدائی طور پر چوہتر ملین روپے کی رقم مختص کی گئی تھی ۔

منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں دولاکھ تیس ہزار آوارہ کتوں کی نس بندی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

About The Author