نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نوجوانوں اور غیر نوجوانوں کے جذبات سے کھیلنے کا کام ۔۔۔||مبشرعلی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریرمیں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
مبشرعلی زیدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ عرصہ پہلے میں نے وہی وہانوی کا ایک پھس پھسا ناول پیش کیا تھا۔ اس قلمی نام سے کئی افراد نے ناول لکھے جن میں نوجوانوں اور غیر نوجوانوں کے جذبات سے کھیلنے کا کام تسلی بخش کیا گیا تھا۔ میں نے وہی وہانوی کے علاوہ دوسرے ناموں سے لکھی گئی کتابیں بھی دیکھی ہیں جن میں جنسی وارداتوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا تھا۔ ایسی کتابوں کا مقصد محض پیسے کمانا ہوتا تھا۔ انٹرنیٹ آنے کے بعد پورن باآسانی دستیاب ہونے لگا تو ایسی کتابیں اور ناول معدوم ہوگئے۔
لیکن ایسے ناولوں کی موجودگی یا معدومیت سے قطع نظر جنسیات ایک اہم موضوع ہے اور اردو زبان میں اس پر سنجیدگی سے بہت کم لوگوں نے قلم اٹھایا ہے۔ ہمارے شرمیلے معاشرے میں ایسے مواد کی کمی کی وجہ سے بہت سے مسائل بھی ہیں۔ لیکن آج کے دور میں جب سعید ابراہیم یا ڈاکٹر طاہرہ کاظمی جیسے لکھنے والے اس جانب توجہ کرتے ہیں تو انھیں شدید مخالفت اور تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آج میں نے گوگل ڈرائیو کے ایک فولڈر میں یہ کتابیں ڈال دی ہیں اور کتب خانے والے گروپ میں لنک شئیر کردیا ہے۔ اس لنک پر کلک کرکے کتابوں کو ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
کوک شاستر مصنف کوکا پنڈت
شہوانیت سے الوہیت تک گرو رجنیش
ضبط نفس اور نفس پرستی مہاتما گاندھی
ترغیبات جنسی یا شہوانیات نیاز فتح پوری
نگار کا فحاشی نمبر جو بعد میں نیاز فتح پوری نے کتابی صورت میں چھاپا
جنسیاتی مطالعے علی عباس جلالپوری
ہماری جنسی اور جذباتی زندگی ڈاکٹر سلیم اختر
سیکس اور سماج سعید ابراہیم
جنسیات کی ڈکشنری سید عاصم محمود
روشنی کم تپش زیادہ علی اقبال
اثبات ممبئی کا فحاشی نمبر، جو روشنی کم تپش زیادہ کا چربہ ہے
اردو سفرنامے میں جنس نگاری کا رجحان ذوالفقار علی احسن
جسم فروشی کی تاریخ جارج ریلے سکاٹ کی کتاب کا ترجمہ
کئی کتابیں میرے پاس پرنٹ میں نہیں یا اگر ہیں تو میں اسکین نہیں کرسکا۔ ان میں ڈاکٹر اختر علی کی جنسیات اور ہم، رئیس امروہوی کی جنسیات اور ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کی کتابیں شامل ہیں۔ جنسی امراض یا سیکس ایجوکیشن کی کتابیں شامل نہیں کیں کیونکہ وہ الگ موضوع ہے۔ اسلام اور جنسیات پر بھی متعدد کتابیں موجود ہیں لیکن ان کا تعلق جنسیات سے نہیں، مذہب سے ہے۔ بہشتی زیور کو بھی اسی زمرے میں رکھیے۔ کاماسترا انگریزی زبان میں باتصور ماضی میں پیش کرچکا ہوں۔
۔۔۔
سوشل میڈیا کو پندرہ سترہ سال ہوچکے ہیں۔ اب تک سب لوگوں کو استعمال آجانا چاہیے تھا۔ کم از کم عقل تو آ ہی جانی چاہیے۔ لیکن اب بھی انجمن حمقا کے عہدے دار روزانہ مجھے واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر پر گڈ مارننگ اور گڈ نائٹ کے پیغامات بھیجتے رہتے ہیں۔ ان سے زیادہ حیرت ان لوگوں پر ہوتی ہے جو اس گروپ میں کچھ پوسٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بھائیو یہ ون وے ٹریفک ہے۔ آپ کمنٹس کریں لیکن پوسٹ صرف میں ہی کرسکتا ہوں۔ نادان دوستوں کو نظرانداز بھی کردوں تو ان لوگوں کا کیا کروں جو اپنی پسندیدہ پوسٹیں، یوٹیوب ویڈیوز، اپنے پیر کے معجزے، چھاتیوں کو سڈول بنانے اور عضو تناسل کی لمبائی بڑھانے کا نسخے اور اپنے کریانے کی دکانوں کے اشتہار اس امید پر پوسٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ میری نظر سے بچ کر باقی گروپ ارکان کی توجہ حاصل کرلیں گے۔
ایسی پوسٹس کو ڈیلیٹ کرنا کافی نہیں ہوتا۔ میں ان ارکان کو فی الفور بلاک کردیتا ہوں۔ جسے آج چھوڑ دیا، وہ باز نہیں آئے گا۔ کل پھر کچھ پوسٹ کردے گا۔ ہر ہفتے سو پچاس افراد بلاک نہیں کروں گا تو پانچ سات سو پوسٹس ڈیلیٹ کرنی پڑیں گی۔
اگر آپ مفت کتابیں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مفت کی پوسٹس سے پرہیز لازم ہے۔
وما علینا الا البلاغ المبین
[اس کا مطلب ہے، اور ہم پر صاف صاف پہنچادینے کے سوا کوئی ذمے داری نہیں]

یہ بھی پڑھیں:

مبشرعلی زیدی کے مزید کالم پڑھیں

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریرمیں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

About The Author