دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بلے باز سدرہ امین نے اپنی زندگی کا اہم اعزاز حاصل کرلیا

سدرہ امین کو آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے ۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بلے باز سدرہ امین نے اپنی زندگی کا اہم اعزاز حاصل کرلیا ۔ سدرہ امین کو آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے ۔

قومی بلے باز سدرہ امین کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔ کرکٹ کونسل نے

سدرہ امین کو نومبر میں شان دار کارکردگی دکھانے پر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے اعزاز سے نوازا۔

پاکستانی اوپنر سدرہ نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں دو سو ستتر رنز اسکور کیے تھے، انھوں نے سیریز میں ایک سو چھئتر رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی کھیلی۔

سدرہ امین نے اس سیریز میں ایک سو پچاس سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی ہونے کا بھی اعزاز اپنے نام کیا۔

اسکے علاوہ ،،،آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں سدرہ نے منیبہ کے ساتھ دو سو اکیس رنز کی ریکارڈ اوپننگ شراکت بھی بنائی تھی۔

سیریز کے پہلے دو میچز میں اپنی کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

سدرہ امین آئی سی سی خواتین کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھی بائیسویں نمبر پر آگئی ہیں، اور اس فہرست میں وہ سب سے

زیادہ رینک والی پاکستانی بلے باز ہیں۔ پی سی بی نے اعزاز پر ،، سدرہ امین کو مبارکباد دی ہے۔

About The Author