نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت نے لاہور کی فلورملز کیلئے آٹے کا کوٹہ بڑھا دیا

تین سو بیاسی میٹرک ٹن روزانہ آٹے کی سپلائی بڑھنے سے شہر کی مارکیٹس میں سستا آٹے کی سپلائی کس حد تک بہتر ہوئی ہے

پنجاب حکومت نے لاہور کی فلورملز کیلئے آٹے کا کوٹہ بڑھا دیا۔۔۔ تین سو بیاسی میٹرک ٹن روزانہ آٹے کی سپلائی بڑھنے سے شہر کی مارکیٹس میں سستا آٹے کی سپلائی کس حد تک بہتر ہوئی ہے

محکمہ خوراک کی جانب سے لاہور میں آٹے کا کوٹہ تین ہزار نو سو چورانوے میٹرک ٹن سے بڑھا کر چار ہزار تین سو چھہتر میٹرک ٹن کردیا،،،تاکہ شہریوں کو سستا آٹے کی فراہمی ممکن ہوسکے

سستے آٹے کی تلاش میں ایک دکان سے دوسری دکان پر چکر لگانے والے شہری کہتے ہیں کہ سستا آٹا مارکیٹ میں کہیں دستیاب نہیں جہاں مل رہا ہے وہاں قیمت زیادہ ہے
شہری

کیا کریں کہاں جائیں کہاں سے ڈھونڈیں سستا آٹا۔ پر جگہ مہنگا ہے
حکومت کی جانب سے بیس کلو آٹے کی قیمت بارہ سو پچانوے روپے مقرر کررکھی ہے۔

دکاندار کہتے ہیں ایک ماہ سے بحرانی کیفیت ہے سپلائی نہیں آرہی
سکندر علی۔ دکاندار
ہمارے پاس سستا آٹے آئے گا تبھی ہم دیں گے ابھی تو سپلائی ہی نہیں آرہی

فلور ملز ایسوسی ایشن حکام کے مطابق ملز کو پچیس ہزار ٹن روز کا کوٹہ ملنا چاہئے سپلائی بہتر ہوگی

تو ہی مارکیٹوں میں سستا آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔،، تاہم دوسری جانب محکمہ خوراک ملزم کو اٹھارہ ہزار چھ سو ٹن سپلائی مہیا کرتا ہے۔

About The Author