مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ملتان پولیس تھانہ گلگشت کی جواریوں کے خلاف کارروائی ، 12 جواری گرفتار ، جواء پر لگی رقم برآمد ، مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گلگشت نے کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر کے جواء پر لگی رقم 2 لاکھ روپے سے زائد رقم و ہنڈا سٹی کار برآمد کر لی

گرفتار ملزمان میں خواجہ عظمت ، محمد بلال ، عمران ، لیاقت علی ، محمد یوسف ، محمد اویس ، نذر عباس ، ندیم احمد ، محمد عالم ، عامر حسین ، شاہ زیب خان اور محمد اکرم شامل ہیں

ایس پی گلگشت ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی زیرنگرانی ڈی ایس پی سرکل گلگشت سید حماد نبی کی سربراہی میں ایس ایچ او گلگشت راؤ ضیاءالرحمن نے سب انسپکٹر اظہر عباس و ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے

ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ گلگشت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے عرس حضرت شاہ رکن عالم رحمتہ اللہ علیہ کے موقع سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پولیس لائنز ملتان میں پولیس افسران کے

ساتھ میٹنگ کی ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال ان کے ہمراہ تھے

تفصیلات کے مطابق ایس پی گلگشت ڈویژن کیپٹن ر قاضی علی رضا، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران میٹنگ میں شریک ہوئےسی پی او ملتان نے تمام پولیس افسران کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے

عرس کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ دربار میں داخل ہونے والے افراد کو

ایس او پی کے مطابق چیکنک کے بعد دربار میں داخل ہونے دیا جائے تمام پولیس افسران غیر جانبداری، خوش اخلاقی اور دیانتداری سے ڈیوٹی سرانجام دیں

عرس حضرت شاہ رکن عالم رحمتہ اللہ علیہ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ملتان پولیس کے 1200 سے زائد پولیس افسران و جوان شفٹ وائز ڈیوٹی

سرانجام دیں گےاس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ اسکواڈ اور پولیس کے چاک و چوبند دستے دربار کے گرد و نواح میں گشت کریں گے۔

اس کے علاوہ 04 ریزروز پولیس لائنز ملتان میں الرٹ رہیں گی

جن سے بوقت ضرورت ڈیوٹی فراہم کی جائے گی تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں

جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

ملتان پولیس تھانہ کوتوالی نے رابری کی وارداتوں میں مطلوب عرفان کھوکھر گینگ کے 03 ارکان کو گرفتار کر کے 04 لاکھ روپے سے زائد مالیتی کا مال مسروقہ

اور وادات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا تفصیل کیمطابق گرفتار ملزمان میں عرفان گینگ کا سرغنہ، عامر اور عدنان شامل ہیں

گرفتار ملزمان سے کل 04 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 02 موٹر سائیکل، 02 موبائل فونز، نقدی اور وارداتوں میں

استعمال ہونے والا 01 پسٹل 30 بور معہ گولیاں شامل ہے برآمد کر لیے

گرفتار ملزمان سے رابری کے 05 سے زائد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں

ایس پی گلگشت ڈویژن کیپٹن ر قاضی علی رضا کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او گلگشت حماد نبی کی سربراہی میں ایس ایچ او کوتوالی راؤ علی حسن نے اے ایس آئی نذر

حسین اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی

%d bloggers like this: