دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہمارا تعلیمی نظام یا تجربہ گاہ۔۔۔||گلزار احمد

گلزار احمد سرائیکی وسیب کے تاریخی شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ براڈ کاسٹر ہیں، وہ ایک عرصے سے مقامی اخبارات اور سوشل میڈیا پر تاریخ ، تہذیب و تمدن اور طرز معاشرت پر لکھتے چلے آرہے ہیں ، انکی تحریریں ڈیلی سویل کے قارئین کی نذر

گلزاراحمد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمارا تعلیمی نظام یا تجربہ گاہ۔
اُس دن میں نے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس یا فائنل مکمل کرنے والے طلبا کی بنک کے سامنے لمبی قطار دیکھی جو 1200 روپے فیس جمع کرانے کے لیے گرمی میں پسینے میں شرابور کھڑے تھے۔پتہ چلا آئندہ انڈرگریجویٹ لیول داخلوں کے لیے ایک نیا ٹسٹ USAT ایجاد ہوا ہے جو دینا ہے۔اور فیس جمع ہو رہی ہے۔
1۔یار اگر ہائر سیکنڈری بورڈز کے امتحانات قابل اعتماد نہیں ہیں تو بورڈز بند کر دیں اور طلبا سے سیدھا USAT.MDCAT بلا بلا ٹسٹ لے لیا کریں اور اس پر سرٹیفکیٹ جاری کر دیا کریں۔
2۔ ان امتحانات کی اتنی زیادہ فیسیں قومی خزانہ بھرنے کے لیے ہیں یا کسی اور مد کے لیے ۔۔
3۔تیسرا ہر کالج سکول میں ہی یہ فیس وصول کرکے کروڑوں طلبا و طالبات کو بنکوں کے آگے کھڑے ہونے سے بچائیں۔جہاں نہ سایہ نہ پانی الٹا ٹریفک کی بندش شور اور دھواں۔
مجھے تو یہ لگتا ہےجس طرح کرپشن روکنے کے لیے ملک میں کئ ادارے بنے مگر کرپشن بڑھ گئ اسی طرح جگہ جگہ ٹسٹ لینے کے ادارے بھی رقم بٹورنے اور قوم کو ذلیل کرنے کے ادارے ہیں اس سے معیار تعلیم بالکل نہیں بڑھ رہا۔

About The Author