دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور : آن لائن پتنگیں اور ڈور فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار

کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں ملزمان کو پتنگیں فروخت کرتے گرفتار کیا

لاہور میں آن لائن پتنگیں اور ڈور فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

کاہنہ پولیس نے آن لائن پتنگیں اور ڈور سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان آن لائن پلیٹ فارمز پر پتنگیں اور ڈور کی چرخیوں کی فروخت میں ملوث تھے۔

کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں ملزمان کو پتنگیں فروخت کرتے گرفتار کیا۔

ملزمان نے اعتراف کہا کہ وہ آن لائن پتنگیں اور ڈور لاہور سمیت مختلف شہروں میں سپلائی کرتے تھے۔

ملزمان کے قبضہ سے ایک سو پینسٹھ پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی پچیس چرخیاں برآمد ہوئیں۔

About The Author