نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: ٹریفک پولیس کا ہیلمٹ نہ پہننے والوں کا مال روڈ پر داخلہ بند

آگاہی مہم مال روڈ پر موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کرکے کی گئی

موٹر سائیکل چلانا ہے تو ہیلمٹ کا استعمال کریں ورنہ لاہوریے مال روڈ پر داخل نہیں ہوسکیں گے — سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے آگہی مہم شروع کردی

ہیلمٹ نہیں تو مال روڈ پر بائیک نہیں ،،، ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کا مال روڈ پر داخلہ بند کرنے اور بھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ کرلیا

آگاہی مہم مال روڈ پر موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کرکے کی گئی ۔ ساتھ ہی شہریوں

کو پابندی سے متعلق آگاہ بھی کیا
اسد ملہی ، چیف ٹریفک آفیسر: پہلے آگہی مہم شروع کی ہے اسکے بعد بھاری جرمانے کریں گے

ہیلمٹ کی پابندی کو شہریوں نے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ،،، پابندی شہریوں کی حفاظت کے لئے ہے
شہری: (اچھا فیصلہ ہے، ہیلمٹ ہو گا تو جان بھی بچ سکتی ہے)

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ستر فیصد حادثات کا شکار موٹر سائیکل سوار ہوتے ہیں

لیکن ہیلمٹ کی پابندی کے باعث نوے فیصد شہریوں کی جان بچ سکتی ہے۔

About The Author