کراچی میں روزانہ ہونےوالی لوٹ مارکاسلسلہ تھم نہ سکا۔۔۔یومیہ تین گھنٹے اسنیپ چیکنگ اور شاہین فورس کے قیام کے باوجود اکتوبر میں ستمبر سے زیادہ وارداتیں ہوئیں۔۔۔
رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تہترہزارکےقریب پہنچ گئیں۔۔۔ سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے اعدادوشمارنےکراچی پولیس چیف کے اسٹریٹ کرائم میں کمی کےدعووں پرسوال اٹھادئیے۔۔۔
کراچی میں لوٹ مار لگاتار۔۔۔شہرمیں دوہزاربائیس میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تہترہزارتک
پہنچ گئیں۔۔۔
سال دوہزاراکیس کی نسبت رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں گیارہ فیصدتک اضافہ ہوا۔۔۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کادعویٰ ہےکہ اسٹریٹ کرائم میں کمی ہوئی ہے۔۔۔
جاویدعالم اوڈھو،کراچی پولیس چیف
سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کےاعدادوشمارپولیس چیف کے دعویٰ پر سوالیہ نشان ہے۔۔۔
اعدادوشمارکےمطابق دوہزاراکیس کے دس ماہ میں پینسٹھ ہزار نوسوایک جبکہ دوہزاربائیس میں اسی عرصے میں باہترہزارنوسواکتالیس وارداتیں ہوئیں۔۔۔
یومیہ تین گھنٹے اسنیپ چیکنگ کادعویٰ اور شاہین فورس کاقیام بھی کچھ کام نہ آیا۔۔۔اسٹریٹ کرمنل کےلیےاکتوبرستمبرکےمقابلےمیں ہاٹ کیک رہا۔۔۔
ماہ اکتوبر میں اسٹریٹ کرائم کی سات ہزار سات سو اناسی وارداتیں رپورٹ رپورٹ
ہوئیں۔۔۔گاڑی چوری کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔۔۔
موٹرسائیکل چوری و چھینے جانے کی پانچ ہزاربیالیس وارداتیں ہوئیں۔۔۔دوسوپندرہ شہری
گاڑیوں سے محروم ہوئے۔۔۔کراچی میں اسلحے کے زور پر اکتوبر میں دوہزار دوسوبتیس موبائل فونز بھی چھینے گئے۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،