نومبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کی منظوری

پچاسی ارب روپے لاگت سے بننے والے منصوبے سے بیس کلو میٹر کا سفر اور تیس منٹ وقت کی بچت ہو گی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔

پچاسی ارب روپے لاگت سے بننے والے منصوبے سے بیس کلو میٹر کا سفر اور تیس منٹ وقت کی بچت ہو گی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں گلبرگ تا بابو صابو ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کے جلد آغا ز کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس میں کہا کہ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے چند ماہ میں لاہور کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ لاہور میں مشرق سے مغربی اطراف میں پہلی ایکسپریس وے بنائی جائے گی۔ گلبرگ سے موٹر وے تک کا فاصلہ آٹھ منٹ میں طے ہو گا۔

ایکسپریس وے بننے سے بیس کلو میٹر کا سفر اور تیس منٹ وقت بچے گا۔ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے مال روڈ اور ملتان روڈ سمیت بارہ بڑی سڑکوں سے منسلک ہو گی۔

ایکسپریس وے سے کارڈیالوجی سمیت بڑے ہسپتالوں تک رسائی آسان ہوگی۔ طلبہ و طالبات کو تعلیمی اداروں میں آمدورفت میں سہولت ہو گی۔

ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے اسی ہزار سے زائد گاڑی مالکان مستفید ہوں گے۔

About The Author