دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی:گلستان جوہر میں پراسرار دھماکے سے ماں بیٹی جاں بحق اور تیرہ افراد زخمی

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کا سبب۔ گیس پریشر کو قرار دے دیا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے فلیٹس میں پراسرار دھماکے سے ماں بیٹی جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کا سبب۔ گیس پریشر کو قرار دے دیا

کراچی کا علاقہ گلستان جوہر اس وقت زور دار آواز سے گونج اٹھا جب بلاک بارہ میں واقع راڈو ٹاور نامی اس عمارت کی دوسری منزل پر واقع فلیٹس میں پراسرار دھماکا ہوا

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ صرف اپارٹمنٹ کے تین فلیٹس ہی متاثر نہ ہوئے بلکہ اطراف کے اپارٹمنٹس کی سیوریج لائنز تک اکھڑ گئیں۔۔۔کھڑکی اور دروازوں کے شیشے بھی ٹوٹ کر بکھر گئے

Sot حاجی اسحاق ایس ایچ او شارع فیصل تھانہ
(

دوسری منزل کا فلیٹ نمبر 211،212 اور 213 میں سے کسی ایک میں دھماکا ہوا اور ساری دیواریں گرگئیں)

دھماکے کے فوری بعد متاثرہ فلیٹس میں آگ لگ گئی جس پر اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت قابو پایا، دھماکے کی زد میں آنے والوں کو اسپتال بھی روانہ کیا

اپارٹمنٹ کے رہائشی افراد کے تاثرات
(ہم نے جاکے دیکھا کیجویلٹیز ہوئی وی تھیں جتنا ریسکیو کرسکتے تھے کیا )
(دھماکا بہت زردار تھا قریب کے فلیٹوں کو بھی متاثرکیا)

ابتداء میں پولیس نے دھماکے کو گیس سلینڈر پھٹ جانے کا نتیجہ قرار دیا مگر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دعویٰ کیا دھماکے کا سبب عمارت میں گیس کابھرجانا تھا

بی ڈی رپورٹ کے مطابق آگ لگ جانے کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا

ادھر دھماکے میں زخمی ہوکر سول برنس وارڈ منتقل ہونے والی دو خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں

جنہیں ماں بیٹی کی حیثیت سے شناخت کیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے متاثرہ ایک فلیٹ میں دو روز قبل ہی ایک خاندان آکر آباد ہوا تھا

واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔۔۔

About The Author