نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں سبزیاں بھی عام شہری کی قوت خرید سے باہر

شہری کہتے ہیں کسی دوکان پر بھی سرکاری نرخنامے پر اشیائے خورونوش دستیاب نہی

گراں فروشی کا سسلہ ختم نہ ہوا، لاہور میں سبزیاں بھی عام شہری کی قوت خرید سے باہر ہو چکیں

شہری کہتے ہیں کسی دوکان پر بھی سرکاری نرخنامے پر اشیائے خورونوش دستیاب نہیں

عوام کی مشکلات برقرار،، بڑھتی مہنگائی کے ساتھ گراں فروشی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا

سرکاری ریٹ لسٹ میں آلو کی قیمت نوے روپے ہے جبکہ منڈیوں میں سو سے ایک سو دس روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے

درجہ اول پیاز ایک سو پینتیس کے بجائے ڈیڑھ سو سے ایک سو ساٹھ، ٹماٹر ایک سو پچانوے کی

جگہ دو سو چالیس، ادرک ساڑھے تین سو کی جگہ چار سو اور لہسن دو سو تیس کی جگہ تین سو روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں

 شہری، کوئی چیز سرکاری نرخنامے کے مطابق نہیں، ہر دکاندار کا اپنا ریٹ ہے، کوئی ٹیم ہو جو یہاں پھرے اور چیک کرے کہ کون کس بھاو سودا دے رہا ہے

شہریوں کا شکوہ اپنی جگہ، تاہم دوکانداروں کا دعوی ہے کہ سبزیاں منڈی سے ہی مہنگی ملتی ہیں، جن کے ذمہ دار منڈیوں کے آڑھتی حضرات ہیں

نادر، ذوہیب، آڑھتی ہی سرکاری نرخ نامہ کے مطابق نہیں دیتے، مہنگی لا کر سستی نہیں دے سکتے

سبزیوں کے ساتھ ساتھ مختلف پھلوں کے دام بھی سرکاری نرخوں سے زائد وصول کئے جا رہے ہیں۔

About The Author