دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغان جنگ سے صوبے میں کلاشنکوف کلچر آیا،وزیراعلی سندھ

کراچی خطرناک شہروں کی فہرست میں چھٹے سے چھیتر ویں نمبر پر آچکا ہے

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے افغان جنگ سے صوبے میں کلاشنکوف کلچر آیا۔ امن و امان خراب رہا۔

اب کراچی خطرناک شہروں کی فہرست میں چھٹے سے چھیتر ویں نمبر پر آچکا ہے ۔ بحالی امن کے بعد صوبے کی ترقی پر کام ہورہا ہے۔ احوال اس رپورٹ میں ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 75 رکنی نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے وفد نےملاقات کی۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ سندھ میں مذہبی ہم آہنگی، برداشت اور محبت کا ماحول صدیوں سے موجود ہے۔

افغان جنگ کی وجہ سے ہم کلاشنکوف کلچر سے دوچار ہوئے۔ امن و امان خراب رہا، خودکش حملے ہوئے۔

اس صورتحال میں امن و امان سے نمٹنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا،، جس کو تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔

اب کراچی خطرناک شہروں کی فہرست میں چھٹے سے چھیتر ویں نمبر پر آچکا ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ امن و امان بحال کرنے کے بعد سندھ حکومت صوبے کی ترقی پر کام کررہی ہے۔

تھر کول کی ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔ تھر میں ایئرپورٹ بنایا اور سڑکوں کا نیٹ ورک قائم کیا۔

آج تھر 1000 میگاواٹ کے قریب سستی بجلی نیشنل گرڈ میں دے رہا ہے۔

صحت کے شعبہ میں این آئی سی وی ڈی اور اس کے نو سیٹلائٹ سینٹر بنائے ۔ گمبٹ انسٹیٹیوٹ میں اب تک چھ سو سے زائد جگر کی پیوندکاری ہوچکی ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں پورے پاکستان سے مریض مفت علاج کراتے ہیں۔

سندھ حکومت نے نوری آباد پاور پلانٹ قائم کیا ،، جو کراچی کو سو میگاواٹ بجلی فراہم کرتا ہے۔

ونڈ پاور پلانٹ اور سولر پاور پلانٹس قائم کئے۔ 9 یونیورسٹیز پبلک سیکٹر میں قائم کی گئی ہیں۔

پہلے امن و امان کا مسئلہ تھا ۔اس کے بعد کورونا اور اب سیلابی صورتحال ہے۔

اس کے باوجود صوبے کی معیشت کو بہتر اور ترقی کی رفتار تیز کی۔

کاشتکاروں کو گندم کی بہتر قیمت دی۔ انشاء اللہ آئندہ سال گندم کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا۔

About The Author