اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اے این ایف کی کارروائیاں،کراچی میں کنٹینرز سے تین لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد

چمن میں پانچ ہزار لیٹر سے زائد ممنوعہ کیمیکل اور ضلع خیبر سے بیس کلو چرس قبضے میں لے لی

اے این ایف کی کارروائیاں۔ کراچی میں کنٹینرز سے تین لاکھ نشہ آور گولیاں۔

چمن میں پانچ ہزار لیٹر سے زائد ممنوعہ کیمیکل اور ضلع خیبر سے بیس کلو چرس قبضے میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کےمطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سے یو اے ای بھیجے جانے والے تین کنٹینرز سے تین لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔

برآمد گولیوں کامجموعی وزن پینسٹھ کلو ہے۔ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

انسداد منشیات فورس نے چمن بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ ہزار لیٹر سے زائد ممنوعہ کیمیکل قبضے میں لے لیا ۔

اے این ایف اور ایف سی کی ضلع خیبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے بیس کلو چرس برآمد کرلی۔

انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

%d bloggers like this: