اے این ایف کی کارروائیاں۔ کراچی میں کنٹینرز سے تین لاکھ نشہ آور گولیاں۔
چمن میں پانچ ہزار لیٹر سے زائد ممنوعہ کیمیکل اور ضلع خیبر سے بیس کلو چرس قبضے میں لے لی۔
ترجمان اے این ایف کےمطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سے یو اے ای بھیجے جانے والے تین کنٹینرز سے تین لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔
برآمد گولیوں کامجموعی وزن پینسٹھ کلو ہے۔ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
انسداد منشیات فورس نے چمن بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ ہزار لیٹر سے زائد ممنوعہ کیمیکل قبضے میں لے لیا ۔
اے این ایف اور ایف سی کی ضلع خیبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے بیس کلو چرس برآمد کرلی۔
انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،