نومبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

حکومت پنجاب کی ہدایت پر راجن پور اور ڈیرہ غازی خان اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ مکانات، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔ ایک ہفتہ کے اندر مالی امداد کا سلسلہ شروع کردیا جائیگا۔

سیلاب زدہ طالب علموں کی یونیورسٹی فیس کی معافی کےلئے بھی حکومت کو سفارشات بھیجی جائیں گی۔یہ بات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویثرن لیاقت علی چٹھہ نے فاضل پور میں محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام میگا گندم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے

جس کے تحت آبیانہ اور مالیہ معاف ہوگا۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور سبسڈی مراعات سے متعلق آگاہی کےلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک

،ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ دریشک،ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین اور دیگر نے شرکت کی۔منتخب کاشتکاروں میں گندم کے بیج کے تھیلے بھی تقسیم کئے گئے ۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سیلاب سے منہدم ہونے والے پکے مکانات پر چار لاکھ،کچے اور جزوی نقصان پر دو،دو لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔بڑے مویشیوں کےلئے بھی 75 ہزار روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ

سیلاب زدگان کو میسج ملے گا اور بنک آف پنجاب سے مالی امداد ملے گی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح کےلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ڈیجٹل گردآوری سے جعلسازی کا خاتمہ ہوا۔

کاشتکار فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ کےلئے روائتی کاشتکاری کی بجائے جدید طریقہ کاشت اور محکمہ زراعت کی شفارشات پر عمل کریں۔ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک،ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ اور دیگر نے کہا کہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت چیئرمین عمران خان کے وڑن کے مطابق سیلاب زدگان کی جلد بحالی کےلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

فاضل پور میں کاٹن ریسرچ سنٹر عمران خان کی طرف سے کاشتکاروں کےلئے بہت بڑا تحفہ ہے۔تحقیق سے نئی وارئٹی کے بیج کی دریافت میں مدد ملے گی۔ ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین اور دیگر نے کہا کہ

پانی اور زمین کا تجزیہ کرکے محکمہ زراعت کا سفارش کردہ بیج،کھاد اور زرعی زہر استعمال کیا جائے۔زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔کاشتکار چھوٹے یونٹ بنا کر زیادہ پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور دیگر مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔روائتی بلوچی پگ پہنائی گئی۔

اے ڈی سی آر کاشف ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر آبگینے خان،احمد نوید ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد آصف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شعیب کلیم بھٹہ

،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راحت حسین راشد،زراعت آفیسر محمد حنیف خان مشوری ،میڈیا نمائندگان اور دیگر موجود تھے۔

 

About The Author