دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

شہری آلودگی کے خاتمے کیلئے بادلوں کے برسنے کے منتظر ہیں

حکومتی اقدامات ناکافی، فضائی آلودگی لاہوریوں کا مقدر ٹھہری،، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے،، شہری آلودگی کے خاتمے کیلئے بادلوں کے برسنے کے منتظر ہیں
باغوں کے شہر،، لاہور کی فضا بدستور آلودہ، فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی نجی ادارے کے مطابق،، تین سو بیس ائر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر ہے

شہر کے آلودہ ترین علاقوں میں ڈی ایچ اے فیز ایٹ، جیل روڈ، انار کلی، کوٹ لکھپت اور فتح گڑھ شامل ہیں،، زہریلے دھوئیں اور گرد و غبار سے لپٹی فضا کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
شہری، کھانسی، نزلہ، زکام اور آنکھوں کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام کا کہنا ہے کہ آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں
علی اعجاز، ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات، کارروائیاں جاری ہیں، دھواں چوڑنی والی گاڑیوں کو دو ہزار جرمانہ کر رہے ہیں

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بارش کا امکان نہیں،، جبکہ طبی ماہرین آلودگی کے اثرات سے بچاو کیلئے شہریوں کو ماسک اور گلاسسز استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہیں

بدلتے موسم کے ساتھ فضائی آلودگی نے ڈیرے ڈالے،، تو لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی،، شہریوں کو نزلہ، کھانسی، گلے کی خرابی اور سانس لینے میں دشوری جیسے مسائل کا سامنا ہے،، جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر ہے

زہریلا دھواں اور گرد و غبار،، روز بروز بڑھتی سموگ لاہور کے باسیوں کیلئے درد سر بن گئی، اسپتالوں کی ایمرجنسی میں خراب گلے اور سانس کے مسائل کے ساتھ آنیوالے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا

طبی ماہرین کے مطابق بڑھتی فضائی آلودگی میں ہر ایک کو اھتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی تاکہ اسپتالوں کا رخ نہ کرنا پڑے
ڈاکٹر ثمر، ڈاکٹر مریم، سانس کی بیماریوں کے ساتھ، خراب گلوں کے ساتھ بہت مریض آ رہے ہیں اور اسکی اصل وجہ سموگ اور بدلتا موسم ہے

شہری فضائی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں
اسموگ کی وجہ سے ہر ایک مختلف امراض کا شکار ہو رہا ہے، دھویں کا سبب بننے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائیوں کی ضرورت ہے

فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی نجی ادارے کے مطابق لاہور دو سو بہتر اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

About The Author