مارچ 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق ڈپٹی اسپیکرکو جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کیوں کیاگیا؟ حکم جاری

لاہور کی مقامی عدالت نے قرار دیا ہے کہ بظاہر ملزم پر عائد الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔۔۔

سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا، لاہور کی مقامی عدالت نے قرار دیا ہے کہ بظاہر ملزم پر عائد الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔۔۔

لاہور ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف دو دن کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کیا

عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ دوست مزاری سے دستاویزات کی ریکوری کےلیے دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے،

تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں، تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ

پراسیکیوشن کے مطابق دوست مزاری پر ریونیو کا ریکارڈ ٹیمپر کرنے کے الزامات ہیں، ملزم کے وکیل کے مطابق اینٹی کرپشن نے سیاسی انتقام کےلیے گرفتار کیا۔۔۔۔

%d bloggers like this: