دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: جعلی دودھ تیار کرنے والا گروہ گرفتار

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چالیس ہزار لیٹر یوریا اور مختلف کیمیکلز کی مدد سے تیار کیا جانے والا دودھ تلف کردیا

جعلی دودھ تیار کرکے لاہوریوں کو سپلائی کرنے والا گروہ پکڑاگیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چالیس ہزار لیٹر یوریا اور مختلف کیمیکلز کی مدد سے تیار کیا جانے والا دودھ تلف کردیا،،،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کہتے ہیں کہ

جب تک دودھ کی پیکنگ کا نظام رائج نہیں ہوگا شہریوں کو خالص دودھ کہ دستیابی مشکل ہے

گائے اور بھینس کا نام و نشان نہیں،،،خالص دودھ کا جھانسہ دے کر مشینی دودھ سے بھرا ٹرک سپلائی کے لیے تیار

لاہور کے قریب قصور روڈ پر گنگن پور میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کا گھر پر چھاپہ، تین ہزار لیٹر تیار جعلی دودھ برآمد کرلیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیکٹری میں موجود خام مال سے مزید بیس ہزار لیٹر دودھ تیار کیا جانا تھا۔۔۔

جو شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا

مدثر ریاض ملک،،، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دودھ ایک ایسی چیز ہے جسے سب پیتے ہیں جب تک اس کی ٹریس ایبیلیٹی نہیں ہوگی اس کو ٹھیک نہیں کیا جاسکے گا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور شہر میں روزانہ چالیس لاکھ لیٹر دودھ کی ڈیمانڈ ہے جو شہر کے نواحی علاقوں اور دوسرے اضلاع سے پوری ہوتی ہے

دودھ کی مکمل ٹیسٹنگ ناممکن ہے،دودھ بیچنے والے بھی یہی چاہتے ہیں کہ غیر معیاری

دودھ کا کاروبار مکمل بند ہو
احمد گجر،،،دودھ فروش

ہم تو بہترین انداز میں دودھ فروخت کرتے ہیں ہمارا دودھ چیک ہوتا ہے جو ایسا کام کرتے ہیں

دودھ غیر معیاری فروخت کرتے ہیں انکو سزا ملکی چاہئے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق استعمال شدہ آئل میں پاوڈر اور کیمیکلز ڈال کر جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا

موقع سے تمام مشینری اور خام مال بھی ضبط کر لیا گیا۔

About The Author