نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں چنگ چی رکشوں کو رجسٹر کرنے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا

تین ماہ گزرنے کے باوجود کسی ایک رکشے کی بھی رجسٹریشن نہیں ہوسکی ہے

لاہور میں چنگ چی رکشوں کو رجسٹر کرنے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا

تین ماہ گزرنے کے باوجود کسی ایک رکشے کی بھی رجسٹریشن نہیں ہوسکی ہے ،،، پنجاب

ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لاہور میں چلنے والے رکشوں کو رجسٹر کرنے کا آغاز کیا تھا
لاہور کی شاہراہوں پر چلنے والے چنگ کی رکشوں کو رجسٹر کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک بھی رکشے کو رجسٹر نہ کیا جاسکا،،، تین ماہ قبل پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے رکشوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا تھا

سی ای او عبدالقیوم (رکشوں کی رجسٹریشن کرانے کےلیے ڈرائیورز کو دو ماہ پہلے کا وقت دیا گیا تھا)

رکشہ ڈرائیورز رجسٹریشن کے حوالے سے مختلف بہانے بناتے ہیں

رکشہ ڈرائیور (پی ٹی سی کام شروع کیا تھا ہمیں ٹیگ بھی لگائے پھر رجسٹریشن نہیں ہوئی انہوں نے کچھ کیا ہی نہیں)

شہری کہتے ہیں کہ رکشوں کی رجسٹریشن سے مسافروں کی زندگیاں محفوظ ہونے کے ساتھ

کرایہ بھی معقول ہوگا۔
شہری (اچھی بات ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ ان پر عملدرآمد کرائے اسکا بہت فائدہ ہوگا)

پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے لاہور کو مختلف رنگوں کے لحاظ سے نو زونز میں تقسیم کیا گیا تھا جس کے تحت رکشون کی چھتوں کو اس زون کا کلر کیا جانا تھا۔

About The Author