دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: شادی سے انکار پر ملزم نے بائیس سالہ لڑکی کو آگ لگا دی

کئی گھنٹے اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد متاثرہ لڑکی دم توڑ گئی

لاہور میں شادی سے انکار پر ملزم نے بائیس سالہ لڑکی کو آگ لگا دی۔

کئی گھنٹے اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد متاثرہ لڑکی دم توڑ گئی

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں شادی سے انکار پر مبینہ طور پر لڑکی کو آگ لگا دی گئی۔

ایس ایس پی ماڈل ٹاون کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس کو ون فائیو پر لڑکی کو آ گ لگانے کے حوالے سے کال موصول ہوئی۔

پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔

ملزم نے شادی سے انکار ہونے پر اپنی بائیس سالہ کزن کو پٹرول پھینک کر آگ لگائی تھی۔

About The Author