اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا

ہندو برادری نے کرشنا مندر میں دیوالی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی ہندو برادری نے دیوالی کا رنگا رنگ تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا۔

ہندو برادری نے کرشنا مندر میں دیوالی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،،، تہوار میں سکھ اور مسیحی برادری نے شرکت کر کے ہم آہنگی کا پیغام دیا

لاہور کے کرشنا مندر میں دیوالی کے رنگوں نے خوشیاں بکھیر دیں۔۔۔۔ بچے ، بڑے سبھی

دیوالی کی خوشیوں میں خوبصورت ملبوسات پہنے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے میں مصروف رہے، آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا

دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کی جانب سے ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں
یہ دن خوشی اور امن کا پیغام دیتا ہے،، خوشیوں کا دن ہے ، پاکستان کے لئے امن کی دعا کر رہے ہیں ،، شمعیں روشن کر کے تاریکی کو ختم کرنے کا دن ہے

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب سے منسلک افراد کو مذہبی آزادی حاصل ہے

رانا شاہد سلیم ،، ایڈیشنل سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ۔ (پاکستان میں ہر مذہب کو آزادی دی گئی ہے،، آج ہندوستان برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں)

رنگوں اور روشنیوں کے تہوار،، دیوالی پر پاکستانی ہندو برادری یہ عزم بھی کرتی ہے کہ ملک سے اندھیروں کے خاتمے اور ملکی ترقی کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔

%d bloggers like this: