نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پانچ مختصر ابواب میں آپ بیتی۔۔۔||مبشرعلی زیدی

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریرمیں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
مبشرعلی زیدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک دلچسپ نظم
عنوان: پانچ مختصر ابواب میں آپ بیتی
۔
پہلا باب
میں گلی سے گزر رہی تھی
ایک جانب گہرا گڑھا تھا
میں اس میں گر گئی
میں گم ہوگئی۔۔۔ مدد دستیاب نہیں تھی
یہ میری غلطی نہیں تھی
باہر نکلنے میں بے اندازہ وقت لگا
۔
دوسرا باب
میں اسی گلی سے گزر رہی تھی
ایک جانب گہرا گڑھا تھا
میں نے ظاہر کیا کہ میں نے وہ نہیں دیکھا
میں دوبارہ اس میں گر گئی
مجھے یقین نہیں آیا کہ میں دوبارہ اسی جگہ تھی
لیکن یہ میری غلطی نہیں تھی
باہر نکلنے میں اس بار بھی طویل عرصہ لگا
۔
تیسرا باب
میں اسی گلی سے گزر رہی تھی
ایک جانب گہرا گڑھا تھا
میں نے اسے دیکھ لیا
میں پھر بھی اس میں گرگئی۔۔۔ یہ عادت بن گئی تھی۔۔۔ لیکن میری آنکھیں کھلی ہوئی تھیں
مجھے معلوم تھا کہ میں کہاں ہوں
یہ میری غلطی تھی
میں فورا باہر نکل آئی
۔
چوتھا باب
میں اسی گلی سے گزر رہی تھی
ایک جانب گہرا گڑھا تھا
میں اس سے بچ کر گزر گئی
۔
پانچواں باب
میں نے کسی اور گلی کی راہ اختیار کی
۔
یہ نظم ساتویں جماعت کی امریکی طالبہ پورشیا نیلسن کی ہے۔ یہ مجھے ایک استانی نے سنائی۔ ان کا خیال ہے کہ بچی نے علامتی انداز میں اپنی پڑھائی کا حال بتایا ہے کہ وہ امتحان میں بار بار فیل ہورہی تھی۔ آخر سمجھ گئی کہ غلطیوں سے بچنا ہوگا۔ یہ سمجھ داری اور محنت رنگ لائی۔ وہ کامیاب ہوئی۔
پاکستانی قوم، سیاست دان، اشرافیہ بار بار کی غلطیوں کے باوجود کیوں نہیں سمجھتی؟

یہ بھی پڑھیں:

مبشرعلی زیدی کے مزید کالم پڑھیں

مبشر علی زیدی جدید اردو نثر میں مختصر نویسی کے امام ہیں ۔ کتاب دوستی اور دوست نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تحریرمیں سلاست اور لہجے میں شائستگی۔۔۔ مبشر علی زیدی نے نعرے کے عہد میں صحافت کی آبرو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

About The Author