اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

سابق مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی اور ان کے بھائیوں نے والدہ کے نام سے منسوب سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت میں کندن فری ہسپتال قائم کردی۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری، کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ایم این اے زرتاج گل وزیر،آر پی او سید خرم علی،ڈی پی او محمد علی وسیم اور دیگر اہم سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی.

صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے ڈیرہ غازی خان میں موسی خان فاؤنڈیشن اور سن کراپ کے اشتراک سے محمد رفیق پتافی،ڈاکٹر محمد شفیق پتافی،ایم پی اے محمد حنیف اور محمد لطیف پتافی نے والدہ کے نام سے شاہ سکندر روڈ پر

کندن نسیم فری ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پیسہ والوں میں سے بھی کسی کو خدمت خلق کیلئے چنتا ہے

اللہ تعالیٰ نے پتافی برادران کو خدمت خلق کیلئے چن لیا ہے۔عہدے،سرمایہ اور حسب نسب اسی دنیا میں رہ جائیں گے۔صرف خدمت خلق کا صلہ آخرت میں ملے گا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کی ہسپتال میں مفت طبی سہولیات احسن اقدام ہیں۔

موسی خان فاؤنڈیشن پہلے ہی صاف پانی اور معیاری کھانا کی فراہمی جیسے خدمت خلق کا کام کررہی ہے

ہر یونین کونسل میں فری ڈسپنسری فنکشنل ہونے کے ساتھ ٹیچنگ ہسپتال میں 12 ڈائیلسز مشینیں نصب ہیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ پر بھی لنگر خانہ کی اشد ضرورت ہے۔

ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ہر کام میں بھائیوں نے بڑھ چڑھ کر معاونت کی ہے کندن فری ہسپتال کی چار منزلہ عمارت میں لفٹ اور دیگر جدید سہولیات فراہم ہیں۔

پہلے مرحلے میں او پی ڈی کا آغاز ہوگا۔صبح اور شام کی شفٹ میں مستحق مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم ہوں گی۔

ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے بتایا کہ موسی خان فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی ٹیچنگ ہسپتال میں تین وقت کا کھانا دیا جارہا ہے

اور بزرگوں کی سہولت کیلئے مدد گار کاؤنٹر فعال ہے۔20 سے زائد مدارس کیلئے دو ٹائم کا تیار کھانا بھی دیا جارہا ہے۔

شہر کے مختلف مقامات پر 12 فلڑیشن پلانٹس فنکشنل ہیں۔ 15 سے زائد فری ڈسپنسریاں کام کررہی ہیں

جھگی نشین بچوں کیلئے سکول قائم ہے۔شہر کے تین سے زائد مقامات پر فری لنگر خانہ بھی کام کررہا ہے۔

موسی خان فاؤنڈیشن کی طرف سے خواتین کیلئے فری دستکاری سنٹر بھی کام کررہا ہے
ایم این اے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

موسی خان فاؤنڈیشن اور سن کراپ دکھی اور مصیبت میں گھری مخلوق خدا کی خدمت کررہا ہے۔

اس موقع پر پیر مقبول محی الدین گیلانی نے دعا کرائی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان انٹر بس ٹرمینل کو فنکشنل کرنے اور سہولیات بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

بس ٹرمینل میں گاڑیوں کی آمد و روانگی کی ٹائمنگ یقینی بنانے،مینوئل سسٹم کی جگہ جدید طرز کا نظام لاگو کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز کی من مانیوں کو بھی ختم کیا جائے گا،

روٹ پرمٹ کی حامل گاڑیوں کو ہی ٹرمینل میں سہولیات دی جائیں گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ

گاڑیوں کی ٹائمنگ عمل میں شفافیت لائی جائے،روٹ پرمٹ کی گاڑیوں کو ہی67بے میں

انٹری کی اجازت ہوگی،میونسپل کارپوریشن ٹرمینل سے جمع ہونیوالی آمدن کی تفصیلات فراہم کرنیکا پابند ہوگا،

آمدن کی تفصیلات سیکرٹری آر ٹی اے سے شئیر کی جائیں،محمد انور بریار نے کہا کہ شہر میں قائم دیگر اڈوں کو بھی ٹرمینل میں شفٹ کیا جائیگا

،جدید بس ٹرمینل میں عصر حاضر کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائینگی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرور،سیکرٹری آر ٹی اے ثناء ریاض،ایکسئن ہائی وے میاں افتخار ودیگر موجو تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا محمد شریف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام اکبر کھوسہ،سی ایس اے حق نواز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں 7 بلاک شناختی کارڈز کے معاملات پر غور کیا گیا جن میں 4کو کلیئر کرنیکا فیصلہ کیا گیا

جب کہ دیگر پر مزید تحقیقات کی جائیں گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین نے کہا کہ

بلاک شناختی کارڈز کی بحالی کیلئے تمام محکمے اپنی رپورٹس جلد بھجوائیں تاکہ

زیر التوا معاملات حل ہو سکیں اور شہری حکومتی مراعات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کی انتظامیہ نے ڈینگی مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے،سرکاری دفاتر میں بھی ڈینگی سرویلنس کو یقینی بنانے،لاروا تلفی کیلئے کڑی سکریننگ بھی کی جائے گی

،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیرصدارت انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین نے کہا کہ سرکاری دفاتر،قبرستانوں،گودام،کباڑ خانوں اور زیرتعمیر عمارتوں کو خصوصی فوکس کیا جائے

،ڈینگی لاروا کی برآمدگی پر سرکاری دفاتر کے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی،انہوں نے کہا کہ

شہری بھی ڈینگی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نیکہا کہ ڈینگی سرگرمیوں میں بہتر کارکردگی نہ دکھانے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا

،علاوہ ازیں محکمہ صحت کے زیر اہتمام تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور ڈیش بورڈ پر ڈینگی ڈیٹا کی اپ لوڈ بارے اجلاس بھی منعقد ہوا

،اے ڈی سی صابر حسین نے کہا کہ تمام افسران ڈینگی کی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں

،شفاف اور حقائق پر مبنی ڈیٹا ہی اپ لوڈکیا اور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن لغاری نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔

سابق وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،سابق مشیر صحت محمد حنیف پتافی کے ہمراہ ضلعی ہنگامی سنٹر میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ڈی پی او محمد علی وسیم نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر اور اراکین اسمبلی کے علاؤہ کمشنر لیاقت علی

چٹھہ،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرکزی جلوس میں شرکت کی

جس کی قیادت صاحبزادہ انور حسن قریشی نے کی۔

صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے کہا کہ محمد الرسول اللہ کی پاک ہستی وجہہ کائنات ہیں۔

اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے دین اور دنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے

سابق وزیر مملکت و ایم این اے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام امت کیلئے رحمت بن کر آئے۔

سابق مشیر صحت پنجاب و ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے جہالت کا خاتمہ ہوا۔بچیوں کو ژندہ درگور ہونے سے بچانے کے ساتھ

اخوت اور بھائی چارہ کا درس دیا۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈویژن میں بارہ ربیع الاول کے

حوالے سے 172 جلوس نکالے گئے۔پنجاب پولیس کے 4000 سے زائد افسران اور جوانوں

کے علاؤہ سول ڈیفنس،ریسکیو 1122،ہیلتھ،کارپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر نے ڈیوٹی سر انجام دی

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور ڈی پی او محمد علی وسیم مرکزی کنٹرول روم میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ

مرکزی جلوس کی 90 سی سی ٹی وی کیمروں اور آن لائن مانیٹرنگ کے ساتھ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جلوس روٹس کی صفائی کے ساتھ

بم ڈسپوزل سکواڈ،ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان ریجن کی طرف سے 12 ربیع الاول کے موقع پر پٹرولنگ پوسٹس پر چراغاں کیا گیا

جبکہ میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کی کڑی نگرانی کی گئی پی آر او ممتاز حسین سب انسپکٹر نے بتایا کہ ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان چوہدری محمد شریف کی ہدایت پر سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور پاک کے موقع پر

تمام پٹرولنگ پوسٹس پر چراغاں کیا گیا اور محفل حمد و ثناء اور ذکر و میلاد کا انعقاد کیا گیا اس کے ساتھ پٹرولنگ پولیس کے ایریاز میں منعقد ہونے والی

محافل اور گزرنے والے جلوسوں کی کڑی نگرانی کی گئی تاکہ اس مبارک دن کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

ایس پی چوہدری محمد شریف نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے

نبی پاک کی تعلیم سے ہی ہم نے سیکھا کہ دوسروں کی مدد اور مصیبت زدوں کی دادرسی ہر مسلمان پر فرض ہے

اور پٹرولنگ پولیس کی ڈیوٹی میں بھی یہی درس شامل ہے، اس لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کریں دنیا اور آخرت دونوں میں اجر ملے گا۔

آخر میں ایس پی نے تمام مسلمانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ پٹرولنگ پولیس 24 گھنٹے ہائی ویز پر موجود ہے کسی بھی پریشانی کی صورت میں

ہیلپ لائن 1124 ملائیں پٹرولنگ پولیس کم سے کم وقت میں آپ کے پاس ہو گی اور آپ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان

سینٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں بھی عید میلاد النبی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین نے بتایا کہ

عید میلاد النبی کے حوالے سے دن کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور ملک کی سلامتی کی دعا کے ساتھ ہوا قبل ازیں رات کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے جیل کو سجایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تمام اسیران نے عقیدت کے ساتھ عید میلاد النبی کی تقریب میں شرکت کی اور نعت کے نذرانے پیش کیے۔

اس موقع پر قیدیوں میں شیرینی بھی تقسیم کی گئی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

انسپکٹر آف ٹریژری اینڈ اکاونٹس ڈیرہ غازی خان و بہاولپور خدابخش فیاضی کی
ریٹائرمنٹ پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس ڈیرہ غازی خان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، راجنپور،رحیم یارخان،ملتان اور دیگر اضلاع سے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

مدت ملازمت مکمل ہونے پر خدا بخش فیاضی کو تحائف،گلدستے اور تعریفی شیلڈ دی گئیں۔انسپکٹر آف ٹریژری اینڈ اکاونٹس خدابخش فیاضی نے کہا کہ

ریٹائرمنٹ پر ساتھی افسران اور ملازمین کی طرف سے تعریفی کلمات کسی اثاثہ سے کم نہیں۔

سرکاری ملازمت کے دوران ملازمین کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر فرسٹ بلال مصطفی احمدانی

،ضلعی آفیسر سیکنڈ محمد کاظم،ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر تھرڈ غلام شبیر قیصرانی،ڈپٹی اکاؤنٹس آفیسر کاشف ریاض

،دیگر اضلاع کے ضلعی آفیسرز راؤ عطاء اللہ،نور احمد طارق،حافظ رفعت،ارشد محمود اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے

خدابخش فیاضی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سرکاری فرائض دیانتداری اور خوش اسلوبی سے انجام دئیے۔انہوں نے ساتھی افسران اور ملازمین کی سرکاری فرائض کی بہتر انجام دہی میں رہنمائی کی۔

تقریب میں خزانہ ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمدانی،جنرل سیکرٹری نوید انجم کھوسہ،،سلیم سپرا،میاں حفیظ جتوئی،اطہر شاہ،سیف اللہ سنگھڑ،غلام عباس اور دیگر نے

بھی خطاب کیا۔حافظ محمد حسین نے تلاوت کلام پاک اور حافظ عبد المتین نے نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کی۔

پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اصف،ایم ایس ڈاکٹر ریاض ملک اور دیگر بھی موجود تھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک وسیع رقبہ پر پارک بنے گا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے محکموں کو ٹاسک دے دیا

کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ پارک کی جگہ کا معائنہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی طاہر جاوید انصاری نے بریفنگ دی۔

پارک کی توسیع کیلئے پانچ کروڑ 73 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔کمشنر نے ٹف ٹائلز کیلئے پبلک ہیلتھ،چار دیواری اور گراس کیلئے پی ایچ اے کو ذمہ داری دی۔

ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے پارکس کی بہتری کیلئے 50 لاکھ روپے دینے کی رضامندی ظاہر کردی۔

اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما محمد لطیف پتافی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم

،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ایکسئین شجاعت علی،شہزاد احمد اور دیگر ہمراہ تھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ کی سپلائی ناکام بنادی، فوڈ سیفٹی ٹیم نے شاہ صدر دین میں ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑی پکڑلی، 700 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔۔۔

ڈی جی خان 10 اکتوبر: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر دودھ میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کے علاقے شاہ صدر میں ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑی کو چیک کیا گیا۔

ٹیسٹ کے دوران دودھ میں یوریا اور فارمالین کی ملاوٹ کی گئی تھی۔ڈیٹرجنٹس اور پانی کی ملاوٹ بھی پائی گئی۔

جدید لیکٹو سکین مشین کے ذریعے دودھ کے معیار کو چیک کیا گیا۔ملاوٹ ثابت ہونے پر گاڑی میں موجود سینکڑوں لٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔

دودھ نما سفید زہر سخی سرور شہر اور مضافاتی علاقوں میں ہوٹلوں اور ملک شاپس پر سپلائی کیا جارہا تھا۔

%d bloggers like this: