دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں جنوبی پنجاب سکول کونسل کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز کردیا گیا اس حوالے سے فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم ڈی جی خان میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے انڈر 16 سکول کرکٹ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے 12 ہائی سکولوں کی ٹیموں سے حلف لیا

اور مہمان خصوصی ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔چیمپئن شپ کی ٹرافی کی بھی رونمائی کی گئی۔افتتاحی تقریب کے دوران فضا میں کبوتر اور غبارے چھوڑے گئے۔

مثالی کیڈٹ سکول کے ننھے بچوں نے گارڈ آف آنر پیش کیاضلع کی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا

کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے سٹروکس کھیل کر چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا

چیف آرگنائزر ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے باؤلنگ کی۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے چیمپئن شپ کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا۔

ایڈیشنل کمشنر خالد منظور،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اسد چانڈیہ،اے ڈی سی صابر حسین،سی ای او ایجوکیشن کوثر حسین بخاری اور دیگر موجود تھے۔

جنوبی پنجاب سکول کرکٹ چیمپئن شپ 23 اکتوبر تک جاری رہے گی۔چالیس اوورز کے 16 میچز ہوں گے اور ضلع کی فاتح ٹیم صوبائی سطح کے میچز میں حصہ لے گی۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پی سی بی،سکول ایجوکیشن،ضلع کونسل اور دیگر محکموں کے اشتراک سے چیمپئن شپ کو کامیاب بنائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ سکول سطح کے مقابلوں سے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوگا اور ایسے مقابلوں سے قومی کھلاڑی نکلیں گے

رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ کپتان عمران خان کے وژن کے مطابق پی ٹی آئی کھیل کے فروغ کیلئے کام کرتی رہے گی۔

ضلع کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،مواقع اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ڈی پی او محمد علی وسیم، پارلیمنٹیرینز زرتاج گل وزیر،محمد حنیف پتافی نے ربیع الاول جلوس روٹس کا دورہ کیا

اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور،چیئرمین میلاد کمیٹی انور حسن قریشی اور مختلف محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔

بلاک تین،پاکستانی چوک،اعوان چوک،پتھر بازار،گول باغ،45بلاک،جلبانی پیٹرول پمپ چوک،کمہارانوالہ اور حیدریہ چوک کے روٹس کا جائزہ لیا گیا۔

اس دوران جلوس روٹس پر تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے،تجاوزات کا خاتمہ،صفائی وستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

جلوس روٹس کی شفٹوں میں صفائی کیلئے اضافی افرادی قوت تعینات ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے روٹس وزٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلوس شرکاء کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں

ہیں،روٹس کے اطراف میں پانی کے چھڑکاؤ کو ممکن بنایا جائے گا،نالوں پر سلیب رکھی جائیں،گٹروں سے نکالے گئے

ثومہ کو اٹھایا جائے،انہوں نے جلوس روٹس پر پڑے ملبہ جات کو فوری اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں سے ملبہ نہ اٹھانے والوں کے

خلاف مقدمات درج کروائے جائیں،نکاسی آب کے تسلسل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،تجاوزات خاتمے کیلئے پولیس اور ایم سی مشترکہ آپریشن کرے۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ جلوس شرکاء کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔ایم این اے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان کرنے کیلئے پورا عشرہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں،عاشقان رسول کیلئے جلوس روٹس کی صفائی

،لائٹنگ اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں،نوجوانوں میں شان رسول بارے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے

سکول،کالجز ودیگر اداروں میں بھی محافل کا اہتمام کیا جارہا ہے،ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ 12ربیع الاول سے قبل تمام انتظامات کو مکمل کرلیا جائے گا

،حضور پاک سراپا رحمت ہیں،انکی تعلیمات کو دنیا بھر میں روشناس کرایا جائے گا،حب رسول ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے

، اس خوشی کے موقع پر اپنے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے

،تمام تر اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے افسران کو بروقت انتظامات بارے احکامات بھی دئیے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں سپیشل انسداد پولیو مہم24سے28اکتوبر تک جاری رہے گی۔انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اسد چانڈیہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی،ہما مہدی لغاری،ڈاکٹر رابعہ رحمن سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مہم میں ضلع کے
7لاکھ 20ہزارسے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ملک بھر سے پولیوکے خاتمے کیلئے ہمیں سنجیدہ کاوشیں کرنا ہونگی،پولیو ٹیموں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے

،میں خود بھی فیلڈ میں پولیو ورکرز کی ورکنگ چیک کروں گا،انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں پچھلی مہم کی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے

،پولیو ٹیموں کی انسپکشن اور سو فیصد ٹارگٹ کو ہر صورت ممکن بنایا جائے،ہمارا کوئی بچہ بھی حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیئے

،ایشوز کو موقع پر حل کیا جائے، والدین اپنے بچوں کوعمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

اجلاس میں پولیو مہم کو موثر بنانے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئر مین کے نوٹیفکیشن کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحان میں نمبرات بہتر بنانے کیلئے تین سال کے اندر چار مواقع دیئے گئے ہیں۔

جس کے مطابق وہ اُمیدواران جن کے نمبرات بہتر بنانے کے باوجود پچاس فیصد سے کم ہوں ایسے اُمیدواران نمبر بہتر ہونے تک چار مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ اگر کوئی اُمیدوار انٹر پارٹ سیکنڈ سالانہ امتحان 2021ء میں کُل نمبر گیارہ سو میں سے45 فیصد 496 نمبرحاصل کیے۔

جس کے بعدانٹر پارٹ سیکنڈ اسپیشل امتحان 2021ء میں نمبر بہتر بنانے کی غرض سے دوبارہ امتحان دیا

اور مارکس امپروو کر کے کُل نمبر گیارہ سو میں سے48 فیصد531 نمبرحاصل کیے۔

اب مزید نمبر بہتر بنانے کیلئے انٹر پارٹ سیکنڈ (کمبائنڈ) سالانہ امتحان 2022ء میں شاملِ امتحان ہوئے تو ایسے اُمیدواران کی انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2022کی تیاری کے

دوران ابتدائی اولڈ پوسٹنگ یعنی پہلی مرتبہ پاس والے45 فیصد حاصل کردہ 496 نمبر درج کیے جائیں گے

دوسری امپروو والی اولڈ پوسٹنگ یعنی 48 فیصد حاصل کردہ نمبر 531/رزلٹ کینسل کے بارے میں اُمیدوار/اُمیدوارہ سے انڈر ٹیکنگ لی جائے گی۔

کیونکہ مارکس امپروو کرنے کے بعد حاصل کردہ نمبرپچاس فیصد سے کم ہیں لہذا ایسے اُمیدواران اپنا سابقہ امپروو کارزلٹ منسوخ کرائیں گے۔

انہوں نے واضح کیاکہ ایسے اُمیدواران اپنے پچاس فیصد نمبر لینے تک انٹر میڈیٹ کا امتحان پاس کرنے کے بعد تین سال کے اندر چار چانسز کا فائدہ اُٹھا سکیں گے۔

اُن کا پچاس فیصد سے اوپر حاصل کردہ نمبر نہ لینے پر اُن کا ابتدائی رزلٹ ہی قابلِ شناخت ہو گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ پرائس فیکسیشن کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کی۔ا

جلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین،ڈی اوانڈسٹریز اصغر صدیقی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ

،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری مارکیٹنگ طاہر جلیل سمیت تاجر،فلور ملز مالکان وصارفین کے نمائندے بھی موجود تھے۔

دال مونگ میں 15روپے،دال مسور میں 60روپے،دال ماش میں 13روپے اور چنا سفید موٹا میں 12روپے فی کلو پچھلے ماہ کی نسبت قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

اجلاس میں ضلع بھر کیلئے ازسر نو اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین بھی کیا گیا

،ضلع بھر میں آٹا تھیلا20 کلو 1295روپے،آٹا10کلو تھیلا 648روپے،دال چنا موٹا215 روپے کلو، دال چنا باریک 210 روپے کلو،دال ماش دھلی ہوئی چمن345روپے کلو

،چنا سفید موٹا286روپے کلو،چنا سفید باریک245 روپے کلو،بیسن 220 روپے کلو،چینی سفید ایکس مل ریٹ پلس 2،تندوری روٹی100 گرام فی عدد10روپے،خمیری روٹی100 گرام فی عدد

10روپے،نان سادہ 100گرام فی عدد12روپے،سوجی90روپے کلو،میدہ90روپے کلو،دال مسور موٹی غیر ملکی220،دال مونگ دھلی ہوئی220روپے کلو

،چاول سپر کرنل کچی225،چاول سپر کرنل پکی225روپے فی کلو، چاول کرنل

چھوٹی120روپے کلو،چاول اری سکس80روپے کلو،گھی بنا سپتی،کوکنگ آئل بمطابق کمپنی ریٹ،دودھ فی لیٹر100 روپے،دہی110 روپے،

چھوٹا گوشت900 روپے کلو، بڑا گوشت500 فی کلو کے نرخ مقرر کئے گئے ہیں،اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ

اگلی میٹنگ تک ضلع بھر میں نئے متعین کردہ قیمتیں ہی لاگو رہیں گی۔ڈی سی نے کہا کہ کسی کو بھی ان ریٹس سے زائد پر اشیاء فروخت نہیں کرنے دی جائیں گی

، ملاوٹ مافیا کیخلاف بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار نے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام عشرہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں محفل سماع  منعقد کی گئی۔

معروف قوال عمر سعیدی اور ہمنوانے حمد اور نعت کا بے مثال کلام بڑی خوبصورتی کے ساتھ قوالی کی صورت میں پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لئے۔

ڈیرہ غازی خان کے شہریوں نے اس پاک محفل کو خوب سراہا اور دل کھول کر داد دی۔

اس محفل میں جمیل شاہ گیلانی، رقیہ رمضان،خیر محمد شاہ، شیخ اسماعیل اور محبوب حسین خان کے علاوہ ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل اوردیگر موجود تھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازی خان محمد حنیف پتافی نے شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایات جاری کردیں۔

ایکسئین ہائی ویز میاں افتخار احمد اور دیگر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

مانکا کینال پر تین یوٹرن اور پل کی تعمیر کے منصوبہ پر جلد کام شروع کیا جائے۔زیر تعمیر وقار کینٹین،پل ڈاٹ تا ریلوے پھاٹک،تھانہ صدر روڈ

،ماڈل ٹاؤن،خیابان سرور اور دیگر علاقوں میں روڈز کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں۔ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

ٹھیکیدار عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے روڈز پر غیر ضروری کھدائی نہ کریں۔ضرورت کی کھدائی کرکے وہاں جلد مرمت کے کام مکمل کرلئے جائیں

ٹریفک کی روانی سے مشکلات پیش آتی ہیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں ”عشرہ شان رحمت اللعالمین” کے سلسلہ میں تیسرے روزنظامت امور طلبہ کے زیر انتظام سیرتِ نبوی کے حوالے سے اردو اور انگریزی میں مضمون نویسی مقابلوں کا انعقاد کیاگیا

انچارج مضمون نویسی پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس خان نے مقابلہ میں حصہ لینے والے طالب علموں کو مقابلہ کے اصول بتائے۔

مضمون نویسی کے مقابلہ کا دورانیہ ایک گھنٹہ تھا، وقت ختم ہونے کے بعد منصفین نے نتائج کا اعلان کیا

جن کے مطابق اردو مضمون نویسی میں اقراء ملک، محمد عمار اور مدثر حسین نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی

اسی طرح انگریزی مضمون نویسی میں خوشبو فاطمہ،اقراء مقدس اور محمد سلیمان عزیزنے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن چوہدری محمد شریف نے پٹرولنگ پوسٹ مانہ بنگلہ ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا.

پی آر او ممتاز حسین سب انسپکٹر نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پوسٹ پر ایس پی کو سلامی، ایس پی نے پٹرولنگ پوسٹ کے جوانوں سے مسائل سنے اور فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے.

ایس پی نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی مکمل ایمانداری اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر سرانجام دیں

دوران ڈیوٹی متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں، کرپشن اور ڈیوٹی سے کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ایس پی نے پٹرولنگ پوسٹ کے ریکارڈ کا ملاحظہ کیا

اور پٹرولنگ پوسٹ کی بلڈنگ اور مال سرکار کے ساتھ ساتھ اسلحہ ایمونیشن کی حالت کا جائزہ لیا، ریکارڈ اور مال سرکار کی حالت تسلی بخش پائے جانے پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ کو شاباش دی

ایس پی نے پوسٹ پر پودا لگا کر جوانوں کو شجر کاری کی ہدایت کی، انہوں نے کہاکہ وزٹ کا مقصد فورس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ کارسرکار کی انجام دہی کو چیک کرنا ہوتا ہے

تاکہ جوان مزید محنت اور جانفشانی کے ساتھ عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں. پی آر او ممتاز حسین سب انسپکٹر نے کہا کہ دوران سفر کسی بھی پریشانی کی صورت میں

ہیلپ لائن 1124 ملائیں پٹرولنگ پولیس 24 گھنٹے ہائی ویز پر موجود ہے جو کم سے کم وقت میں آپ کے پاس ہو گی اور آپ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقوں میں راستوں کی رسائی،زرعی مقاصد اور پانی ذخائر کو یقینی بنانے بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیر صدارت منعقد ہوا

،اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اسد چانڈیہ، ایگریکلچر انجینئر چوہدری ندیم اقبال،احمد رضا،طاہر عباس،شہباز شوکت اور کاشف نذیر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے

ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ ہونے والے راستوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے

،انہوں نے کہا کہ تمن لغاری کی نئی سائٹس پرکام شروع کیا جائے،نقصانات کا درست انداز میں تخمینہ لگایا جائے

،ہمارا کام قبائلی علاقوں کے باسیوں کیلئے سہولیات فراہم کرنا اور انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

اس موقع پر قبائلی علاقوں کیلئے پچھلے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، تھانہ ریتڑہ پولیس نےملزم سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمدکرلی، مقدمہ درج

منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کیخلاف رانا جان محمد ڈی ایس پی سرکل تونسہ کی سپرویثرن میں ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ محمد یوسف SI نے کاروائی کے عمل کو تیز کردیا ہے۔

منشیات فروشی جیسے مکرہ دھندہ میں ملوث معاشرے کے ناسوروں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوۓ ان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔

انھی کاروائیوں کے دوران ریتڑہ پولیس نے زاہد اقبال ولد غلام فرید سکنہ کوٹ قیصرانی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے

ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر دیا ہے۔

پبلک ریلیشنز آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیر ہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ۔غازیخان۔
علاقہ تھانہ صدر میں دو فریقین کے مابین زمین کے تنازع پر تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق کھلول برادری میں زمینی تنازع تھا۔

زمینی تنازع کی وجہ سے کھلول برادری میں دوران جھگڑا فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ تین کس اشخاص کے زخمی ہونے کی اطلاع۔

ڈی ایس پی سرکل سٹی منور بزدار، اور ایس ایچ او تھانہ صدر سمیت پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس تھانہ صدر قانون کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔

انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

About The Author