اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں انٹر سٹی بس ٹرمینل کے افتتاح کو حتمی شکل دے دی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے عوامی مسائل کے حل اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے افسران کو ٹاسک دے دئیے کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ سیوریج،واٹر سپلائی،صفائی اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے کمشنر نے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی جلد ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے،بس ٹرمینل،پناہ گاہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔متعلقہ محکمے انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں۔کمشنرنے کارپوریشن واجبات کی وصولی کیلئے

غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں اور نادہندہ دکانداروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے کمشنر نے گدائی،خدابخش چوک اور مین ڈسپوزل ورکس دیکھے۔مانکا کینال پر مین سیوریج لائن کی تنصیب کا جائزہ لیا۔

انہوں نے زیر تکمیل بس ٹرمینل،سول مائنر اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیاکمشنر نے میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل ورکس کی بھل صفائی کے ساتھ انہیں مکمل گنجائش کے ساتھ چلایا جائے۔

خراب مشینری کو بروقت مرمت کرکے فنکشنل حالت میں رکھا جائے۔کوئی بھی ڈسپوزل ورکس بند نہیں ہونا چاہئے۔

متبادل مشینری اور جنریٹرز کا بندو بست کیا جائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اے ڈی سی آر طیب خان،ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم،

اے سی شکیب سرور،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ایکسئین عدنان نسیم،

سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض،محمد افضل جتوئی اور دیگر افسران موجود تھے۔

_______________________________________________
ڈیرہ غازیخان

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل تونسہ شریف کے ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے ساتھ میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے کام کیا جائیگا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے افسران کے ہمراہ تحصیل کے میگا پراجیکٹس کا جائزہ لیا اور تکمیل کیلئے باقاعدہ ٹائم لائن مقرر کیں۔

تونسہ شہر کے وسط میں قیمتی 26 کنال رقبہ پر ایک اور پارک کی تعمیر شروع کردی گئی کمشنر نے فوجی پڑاؤ رقبہ پر پارک کے تعمیراتی کام کا آغاز کرایا26 کنال رقبہ پر

پارک سات ماہ کے اندر مکمل ہوگا۔کمشنر نے تونسہ تحصیل کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ

رود کوہیوں کی زد میں آنے والے منصوبوں کا از سرنو ڈیزائن بنایا جائیگا۔آئندہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری

تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔کمشنر نے چوکی والا تا چھپر بلوچستان روڈ، ماڈل لائیو سٹاک فارم،سانگھڑ پل،حیدریہ چوک،دو رویہ روڈ،فیملی پارک اور 190 بیڈ کے

تحصیل صدر ہسپتال کے توسیعی منصوبہ کا بھی معائنہ کیا۔کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کے مختلف شعبے دیکھے،مریضوں کی عیادت کی

اور فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں اور لواحقین سے معلومات حاصل کیں۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ200 بیڈ کے توسیعی ہسپتال کو ایک ماہ کے

اندر فنکشنل کیا جائیگاہسپتال کی تین منزلہ منصوبہ پر آٹھ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے۔

بجلی تنصیبات،سیوریج اور دیگر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں کمشنر نے تونسہ شہر کو ملانے کیلئے سانگھڑ پل اور دورویہ روڈ پر کام کی رفتار تیز تر کرنے کے احکامات جاری کئے۔

کمشنر نے کہا کہ بین الصوبائی 105 کلو میٹر تونسہ چھپر بلوچستان روڈ پر دوبارہ مشینری متحرک کرادی گئی ہے۔

ماڈل لائیو سٹاک فارم پر 72 بڑے،152 چھوٹے اور 3000 پولٹری کیلئے شیڈز بنیں گے اور ماڈل لائیو سٹاک فارم میں دیگر سہولیات فراہم ہوں گی۔

فارم کو رود کوہی کے پانی سے بچانے کیلئے سپر بند کیلئے سفارشات بھیجی جائیں گی۔کمشنر کے فیملی پارک تونسہ میں جم کو مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پرڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،اے سی تونسہ جمیل حیدر شاہ،ایس ای محمد نواز

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی،ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین،ایکسیئن میاں افتخار احمد،ایس ڈی او طاہر عزیز،سی او مختیار احمد اور دیگر موجود تھے.
_______________________________________________

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں میں سروے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے

کمشنر نے بستی احمدانی اور دیگر علاقوں میں کام کرنے والی سروے ٹیموں کو چیک کیا۔

سروے ٹیموں اور سیلاب زدگان سے معلومات حاصل کیں۔سیلاب زدگان نے حکومت پنجاب کے بحالی کے اقدامات اور سروے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے زیر زمین پانی کڑوا ہونے پر بستی احمدانی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی سہولت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ

مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے سرکاری عمارت میں فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے۔

سروے عمل کو شفاف بنایا جائیگا۔کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔نقصان کا ہرممکن ازالہ کریں گے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پکے گھروں کیلئے چار لاکھ،کچے اور جزوی نقصان پر دو،دو لاکھ روپے ملیں گے۔

کمشنر نے کہا کہ ڈی جی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں سروے مکمل کرلیا گیا ہے

دس ہزار کے قریب مکانات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔کمشنرنے کہا کہ سروے ٹیموں میں لائیوسٹاک،سیکرٹری یونین کونسل اور دیگر محکموں کے

نمائندے معاونت کیلئے شامل کیے گئے ہیں پی ڈی ایم اے،اربن یونٹ،پاک آرمی اور دیگر محکمے ہر متاثرہ بستی اور گھر تک جائیں گے۔
_______________________________________________

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں آج سے پہلے سکول کرکٹ کونسل کا آغاز کیا جارہا ہے، افتتاحی تقریب آٹھ بجے شب فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار سمیت ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔

چیمپیئن شپ میں ضلع کے 12 سکولوں کے مابین 40 اوورز کے 16 میچز ہونگے،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے چیمپیئن شپ کے انتظامات کی چیکنگ کیلئے رات گئے

سٹیڈیم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم میں ہائی سکولوں کے طلباء کے مابین میچز ہوں گے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ

ہارڈ کرکٹ بال کے تین پولز میں مختلف ٹیموں کے مابین میچز کھیلے جائیں گے،سکول کرکٹ کونسل کی افتتاحی تقریب شاندار انداز میں منعقد کی جائے گی

،چیمپیئن شپ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوگا۔

_______________________________________________
ڈیرہ غازیخان

سیلاب متاثرین کے نقصانات کے تخمینہ سروے کے عمل میں تیزی آگئی ہے،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے فیلڈ میں سروے ٹیموں کی ورکنگ چیک کی۔بستی بزدار دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے پاک آرمی،اربن یونٹ،پی ڈی ایم اے اور ریونیو کی ٹیموں کو کام تیز کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

جزوی اور مکمل گھروں کے تباہی کے سروے میں شفافیت برقرار رکھی جائے،فیلڈ میں سروے ٹیموں کے جانفشانی سے کام کرنے کو سراہتے ہیں

محمد انور بریار نے کہا کہ مشاورت سے روزانہ کا ڈیٹا ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ کیا جائے،سروے میں تیزی لانے کیلئے دیگر اداروں سے کوارڈینیشن جاری رہے گی۔

ڈپٹی کمشنرنے بستی بزادر کے سیلاب متاثرین سے شفاف سروے بارے معلومات بھی لیں۔انہوں نے کہا کہ

سیلاب متاثرین تسلی رکھیں،انکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا،سروے میں کسی کی حق تلفی نہیں کی جائے گی،

میں سروے ٹیموں کو بہتر کام کرنے پر شاباش دیتا ہوں، ٹیموں کی معاونت اور کام کی بروقت تکمیل کیلئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتا رہوں گا۔
_______________________________________________

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار نے سخی سرور گدائی روڈ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر روڈ پر کام عمل اور ٹریفک فلو کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گدائی روڈ کی تعمیر کے دوران ٹریفک فلو کو بحال رکھا جائے،

ٹریفک پولیس کی معاونت کیلئے سول ڈیفنس اہلکار زیر تعمیر روڈ پر تعینات کئے ہیں جبکہ رش کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کی گاڑیوں کی پیٹرولنگ بھی جاری رہے گی۔

روڈ تعمیر کے دوران تجاوزات کو ضرور کنٹرول کیا جائے گا۔
_______________________________________________

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں پہلے سکول کرکٹ کونسل چیمپیئن شپ کا آغاز ہو گا جس میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ضلع بھر کے سکول کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

چیمپیئن شپ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا،اس چیمپیئن شپ سے ہمارے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے

مواقع میسر آئیں گے،چیمپیئن شپ میں 12سکولوں کے مابین 40 اوورز کے 16 میچز ہونگے۔

کٹس تقسیم کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین،ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن،سی او ضلع کونسل چوہدری ارشد اور سپورٹس آرگنائزز بھی موجود تھے۔

سکول کرکٹ کونسل چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب آج شام آٹھ بجے منعقد ہوگی۔
_______________________________________________

ڈیرہ غازیخان

سخی سرور میں فیملی پارک کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے پارک کی آن گراؤنڈ ورکنگ کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

جس میں بلڈنگ،ہائی وے،ماحولیات،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران اور مخیر حضرات شامل ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ کمیٹی پارک سائیٹ کو کلیئر کرانے کے علاوہ ترقیاتی کاموں کا پلان بنائے گی

،پراپر لینڈ سکیپنگ کا نقشہ بھی بنایا جائے گا،پارک سائیٹ سے فوری ملبہ اٹھانے کا عمل شروع کیا جائے

،پارک کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو میرے نوٹس میں لایا جائے،مخیر حضرات کی مدد سے سخی سرور پارک کو جلد مکمل کیا جائیگا

،پارک کی تعمیر بارے روزانہ کی پیش رفت سے انہیں آگاہ رکھا جائے،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی

، ایکسیئن عدنان نسیم،سی او ضلع کونسل چوہدری ارشد، ڈی او ماحولیات جعفر حسین،ملک محمد شفیع

،سٹون کریشنگ ایسوسی ایشن کے نمائندہ ملک یسین نے شرکت کی۔
_______________________________________________
ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کے عشرہ شان رحمت اللعالمین تقریبات کے تحت ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس کی ای لائبریری میں سیرت النبیﷺ کی کتابوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے بتایا کہ غازی یونیورسٹی شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر محمد سہیل،ڈائریکٹر نیو کیمپس پروفیسر اعجاز رسول نورکا

،پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول و کالج میجر ریٹائرڈ اعظم اختر کمال، ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر محمد صادق اوردیگر نے نمائش کا افتتاح کرنے کے ساتھ کتابیں دیکھیں۔
_______________________________________________

ڈیرہ غازیخان

محکمہ کھیل و نوجوانان امور پنجاب کی ہدایت پر عشرہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کے تحت سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے کی۔

ڈائریکٹر نیو کیمپس غازی یونیورسٹی ڈی جی خان پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا،صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس خان

،چیئرمین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال،تاریخ دان، کالم نگاروسکالر مظہر خان لاشاری اور پرنسپل ڈی پی ایس میجر اعظم کمال نے شرکت کی۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں محمد رمضان معینی اور ان کے صاحبزادے عبدالرحمن معینی نے نعت پیش کی۔

مقررین نے کہا کہ نبی کریم ﷺکی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔آپﷺ ساری کائنات کے لیے رحمت اللعالمین بن کر آئے۔ اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے

دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے

_______________________________________________
ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں ”عشرہ شان رحمت العالمین” کے سلسلے میں تقریبات جاری ہیں. نظامت امور طلبہ کے زیر انتظام پہلے سیشن میں نعت خوانی کا مقابلہ ہوا

جس کی صدارت ناظم امور طلبہ ڈاکٹر محمد ابراہیم اور انچارج نعت و قرات کلب ڈاکٹر طاہرہ بتول قیصرانی نے کی مقابلے میں جامعہ غازی اور ڈسٹرکٹ ڈی جی خان کے

دیگر کالجز کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مقابلہ نعت دو کیٹگریز پر مشتمل تھا۔ طلبہ میں مرزا محمد علی رضا، جان محمد اور محمد عرفان جبکہ طالبات میں

رمشاہ،ثنا سعید اور دعا نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی.پروگرام کے دوسرے سیشن میں سید المرسلین بحیثیت معلم انسانیت کے موضوع پر

تقریری مقابلہ ہوا اس موقع پر ڈاکٹر سہیل اختر سکھانی، ڈاکٹر وسیم عباس گل و دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔

اردو تقریر میں عبدالسلام،بتول اختر اور محمد عمیرجبکہ انگریزی تقریر میں بختاور، زرا ارشاد نے پوزیشنز حاصل کیں۔

نظامت کے فرائض ڈاکٹر سہیل سکھانی نے سرانجام دیئے۔اس موقع پر پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات میں سر ٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
_______________________________________________

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے چیئرمین تعلیمی بورڈ کی حیثیت سے تونسہ کے نجی تعلیمی اداروں کو چیک کیا۔

تعلیمی بورڈ کے ساتھ الحاق کی تجدید کیلئے ایک ماہ کے اندر خامیوں کو دور کرنے کی ہدایات جاری کردیں
کمشنر نے تونسہ میں پنجاب کالج اور گیریژن ہائی سکول کا دورہ کیا۔

تعلیمی اداروں کی کمپیوٹر اور سائنس لیبز دیکھیں۔داخل خارج رجسٹر سمیت دیگر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ا

نہوں نے تعلیمی اداروں میں کھیل کے گراؤنڈز اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اے سی تونسہ جمیل حیدر شاہ اور دیگر موجود تھے.
_______________________________________________

ڈیرہ غازیخان

پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان ڈیرہ غازی خان اسد خان چانڈیہ نے بلوچستان پنجاب سرحدی ایریا بواٹا میں مرکز صحت، ایلیمنٹری سکول

، پولیو کیمپ اور تھانہ بواٹا چیک پوسٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ریکارڈ کی انسپکشن کی اور قبائلی لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل سنے اور درخواستوں پر

خصوصی احکامات جاری کیے۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ نے بنیادی مرکز صحت میں مڈوائف ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے جانے پر کارروائی کے لیے ڈی سی کوسفارشات ارسال کیں۔

انہوں نے ایلیمنٹری سکول میں بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے سوالات پوچھے

جبکہ بلوچستان سے پنجاب داخل ہونے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کے حوالے سے ٹیموں کی کاکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

بلوچستان سے پنجاب سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پی اے اسد خان چانڈیہ نے خصوصی احکامات جاری کیے

انہوں نے بلوچستان سے پنجاب منشیات اسلحہ نان کسٹم پیڈ سامان اور پنجاب سے بلوچستان آٹا گندم کھاد کی سمگلنگ روکنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں

اور کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس ہر آنے جانے والی گاڑی کی چیکنگ اور ڈیٹا کا اندراج کرے.
_______________________________________________
ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان حبیب الرحمن کے مراسلہ کے مطابق

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کلاس نہم تعلیمی سیشن 2022-24میں آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ شیڈول کی

تاریخوں میں توسیع کر دی گئی ہے. نئے شیڈول کے مطابق دس ا کتوبر 2022تک اداروں میں داخلہ،

ڈیٹا انٹری اور فیس جمع کرانے اور رجسٹریشن ریٹرن کی ہارڈ کاپی جمع کرائی جاسکے گی

اسی طرح پانچ سو روپے فی طالب علم لیٹ فیس کے ساتھ 31اکتوبر تک داخلہ میں توسیع کر دی گئی ہے.

رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے، پراسیسنگ فیس اور سپورٹس فیس 680روپے ہو گی. مزید معلومات کیلئے دفتر بورڈ سے رجوع کیاجا سکتا ہے

_______________________________________________

ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے علاقہ تھانہ دراہمہ میں غلام فرید کے گھر ہونے والی ڈکیتی کے حوالے سے موقع واردات کا وزٹ کر کے ملزمان کو

جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔

پولیس کو غلام فرید ولد ممدو نے بتایا کہ 6/7 کس نامعلوم اشخاص آئے

اور اس کے گھر سے لاکھوں روپے اور طلائی زیورات اٹھا کر لے گئے۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ دراہمہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔

اطلاع دہندہ غلام فرید کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے خود جائے واردات کا وزٹ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

تمام تر معاملات کی چھان بین کی جارہی ہے اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے تحت سزا کے دلوائی جائے گی۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔
ضلع ڈیرہ غازیخان

_______________________________________________

 تفصیلات کے مطابق غیور احمد ایس پی انوسٹی گیشن ضلع ڈیرہ غازیخان نے دفتر ڈی ایس پی سرکل تونسہ میں پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر رانا جان محمد ڈی ایس پی سرکل تونسہ شریف،بلال احمد انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ،محمد اقبال بزدار ایس او تھانہ صدرتونسہ،

عرفان افتخار ایس ایچ او تھانہ وہوا،محمد یوسف ایس ایچ تھانہ ریتڑہ،ارشدعلی اے ایس آئی انچارجCIAسرکل تونسہ اور سرکل تونسہ پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن ڈیر ہ غازیخان کا کہنا تھا کہ چارج سنبھالنے کے بعد تونسہ کی عوام کو پولیسنگ کے حوالے سے

درپیش مسائل اور چیلنجز کا ہر پہلو سے جائزہ لیا۔ چونکہ موٹر سائیکل ایک ایسی سواری ہے جو عموماً غریب آدمی اور متوسط طبقہ استعمال کرتا ہے

اور جب اسکی موٹر سائیکل چوری ہوجاتی ہے تو نہ صرف اسے مالی نقصان ہوتا ہے بلکہ اسے بہت پریشانی اور دقت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے

یہی وجہ ہے کہ میں نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے رانا جان محمد ڈی ایس پی سرکل تونسہ کی سر براہی میں ایس ایچ او سرکل تونسہ

، امان اللہ ریڈرکے علاوہ انچارج IT تصورعباس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور چوری میں ملوث گروپس کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور ان سےچوری شدہ موٹر سائیکلز کی ریکوری کا سپیشل ٹاسک دی

اس ٹیم نے میری براہ راست نگرانی میں پچھلے دو ماہ میں دن رات کام کرکے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا

اور ان سے مختلف مقامات سے چوری شدہ32 عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیئے گئے ۔

ان ملزمان کی انٹر وگیشن سے معلومات ہوئیں کہ ان کے ساتھ وارداتوں میں انکے کچھ دیگر ساتھی بھی شامل ہیں

جنکی گرفتاری کی کوشش جاری ہیں اور قوی امکان ہے کہ گرفتار شدہ ملزمان اور انکے

ساتھیوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلز کی مزید ریکوری بھی ہوگی۔
اس موقع کی وساطت سے ایس پی انویسٹیگیشن ڈیرہ غازیخان کا مزید کہنا کہ ہے

کرائم کے خاتمہ اور پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے حیدر اسکوارڈ فراہم کردیے گئے ہیں

اہم مسلہ منشیات فروشی کا ہے جس سے ہماری نوجوان نسل تباہی کا شکار ہو رہی ہے۔ اس مسئلہ کا فوری حل میری سب سے بڑی ترجیح تھی جسکے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی

منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرکے ان کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے سرکل تونسہ پولیس نے24کلوچرس،236لیٹر شراب کرلی گئی

،تونسہ پولیس نے اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10عدد پستول،3بندوق،2عدد کلاشنکوف برآمد کی گئی

جب کہ جواء جیسی لعنت کا خاتمہ کے لیے اب تک متعدد ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے3لاکھ 70ہزار روپے جواء کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

ایس پی انویسٹیگیشن ڈیرہ غازیخان غیور احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہ مسلسل ایک ماہ سے زائد عرصہ تونسہ سرکل میں ڈکیتی

جیسی واردات کا خاتمہ ہوچکا ہے اور تونسہ پولیس کی طرف سے 2022میں اب تک ریکارڈ برآمدگی 2کروڑ سے زائد ہوچکی ہے

جس کا کریڈیٹ رانا جان محمد اور اسکی ٹیم کوجاتا ہے۔ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔جس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

پبلک ریلیشنز آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

_______________________________________________
پنجاب فوڈ اتھارٹی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ملاوٹ سے پاک پنجاب مہم جاری

، فوڈ سیفٹی ٹیم کی ملتان روڈ اور قریشی چوک پر ناکہ بندی، 3 ہزار 180 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا گیا

ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والے گاڑی مالکان کو بھاری جرمانے عائد کردیے گئے۔۔

ڈی جی خان 5 اکتوبر: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر دودھ میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آپرینشنز جاری و ساری ہیں۔

تفصیلات کیمطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مظفرگڑھ میں ناکہ بندی کے دوران متعدد دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا۔

سیمپل فیل ہونے پر 3 گاڑیوں میں موجود ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔ دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی۔

دودھ میں قدرتی غذائیت اور چکنائی کی کمی پائی گئی۔ کارروائی کے دوران ہزاروں لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔

ملاوٹی دودھ مظفرگڑھ اور مضافاتی علاقوں میں لوکل ملک شاپس، ہوٹلوں پر سپلائی کیا جارہا تھا۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ

ملاوٹی دودھ مافیا کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر ناکہ بندی کی جا رہی ہے۔

%d bloggers like this: