دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گلوکار مسعود رانا کو مداحوں سے بچھڑے ستائیس برس بیت گئے

عظیم گلوکار کے اردو، پنجابی گیت اور ملی نغمے آج بھی لوگوں کی زبانوں پر ہیں

مدھر اور سریلی آواز کے مالک،، مسعود رانا کو مداحوں سے بچھڑے ستائیس برس بیت گئے

عظیم گلوکار کے اردو، پنجابی گیت اور ملی نغمے آج بھی لوگوں کی زبانوں پر ہیں،

معروف پلے بیک سنگر کی زندگی بارے جانتے ہیں،،
ٹانگے والا خیر منگدا

پاکستانی فلم انڈسٹری کو پانچ ہزار سے زائد گیت دینے والے،، سریلے گلوکار،، مسعود رانا نے میر پور خاص میں جنم لیا،، کیرئیر کا آغاز ریڈیو سے کیا

پہلا گانا فلم انقلاب کیلئے گایا،، تاہم فلم ‘ڈاچی’ کے گانے ان کی وجہ شہرت بن گئے

فلم چاند اور چاندنی، دل میرا دھڑکن تیری، نازنین، نیند ہماری خواب تمہارے، آنسو، بہارو

پھول برسائو، دل لگی اور دیگر فلموں کے لئے گائے، مسعود رانا کے گیت اب بھی زبان زد عام ہیں

 تمہی ہو محبوب میرے، عاشقاں تو سوہنا مکھڑا لکان لئی

تین دہایوں تک فن گلوکاری کی خدمت کرنیوالے مسعود رانا کے ملکہ ترنم نورجہاں کے ہمراہ گائے گانوں کو بھی بھرپور مقبولیت ملی

دنیائے موسیقی کا یہ روشن ستارہ چار اکتوبر انیس سو پچانوے کو خالق حقیقی سے جا ملا

لیکن ان کی یادیں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

About The Author