دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا آن لائن ریکارڈ مرتب

پی ڈی ایم اے،ریونیو،اربن یونٹ اور پاک آرمی سمیت دیگرادارے سروے کررہے ہیں

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں کے نقصانات کا آن لائن ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔۔۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب میں متاثرین کی بحالی کیلئے سروے جاری ہے

پی ڈی ایم اے،ریونیو،اربن یونٹ اور پاک آرمی سمیت دیگرادارے سروے کررہے ہیں

،سیلاب سے متاثرہ گھروں اور فصلوں کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سروے کیا جا رہا ہے

تمام ریکارڈ آن لائن ہو گا، حکومت پنجاب کی ہدایت پر سروے ٹیموں کی تعداد مزید بڑھائی جا رہی ہے

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیلابی علاقوں میں سروے کے

لیے پچاس ٹیمیں کام کر رہی ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب میں جاں بحق افراد کے

لواحقین میں دس، دس لاکھ کے چیکس تقسیم کیے جا چکے ہیں۔۔۔

About The Author