اپنی پرکشش آواز کی بدولت فلمی گلوکاری میں بلند مقام بنانے والی نسیم بیگم کو ہم سے بچھڑے اکاون برس بیت گئے
مگر انکے گائے ہوئے گیت آج بھی سننے والوں کو محظوظ کررہے ہیں۔ نسیم بیگم کے فلمی کیرئیر پر دیکھتے ہیں
محبت کے دم سے یہ دنیا حسیں ہے
فلمی گیتوں کی مالا میں انمول موتی پرونے والی نسیم بیگم ۔۔۔ انیس سو چھتیس کو امرتسر میں پیدا ہوئیں ۔۔۔ فنی سفر کا آغاز فلم بے گناہ کی گائیکی سے کیا اور شاندار ملی نغمے اور گیت گا کر خود نام کمایا
اے راہ حق کے شہیدوں
موسیقار رشید عطرے اور اے حمید کی دھنوں پر نسیم بیگم نے اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا ۔۔
کہ سننے والے آج بھی اس کے سحر میں کھو جاتے ہیں
،دیساں دا راجہ
نسیم بیگم کو بہترین پلے بیک سنگر کے طور پر چار بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا ۔۔۔
لازوال گلوکارہ انتیس ستمبر انیس سو اکہتر کو اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ گئیں
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،