دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں اب تک سب سے زیادہ ڈینگی کیسز لاہور میں رپورٹ

طبی ماہرین شہریوں کے جلدی اسپتال کا رخ نہ کرنے کو تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ قرار دیتے ہیں

ڈینگی کے وار کم نہ ہوئے، پنجاب میں اب تک سب سے زیادہ ڈینگی کیسز لاہور میں سامنے آئے ہیں

طبی ماہرین شہریوں کے جلدی اسپتال کا رخ نہ کرنے کو تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ قرار دیتے ہیں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کا پھیلاو جاری،، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ بھر میں ایک سو اٹھائیس افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے

رواں سال پنجاب سے رپورٹ ہونیوالے ڈینگی کے پانچ ہزار انچاس مریضوں میں سے دو ہزار چھیاسی کا تعلق لاہور سے ہے

،، طبی ماہرین کے مطابق شہریوں کا احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا اور تاخیر سے اسپتال آمد مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہی ہے

 ڈاکٹر سلمان،سروسز اسپتال، وجیہہ، سینیئر نرس، ہمارے پاس مریض لیٹ آتے ہیں فوری

طور پر اسپتال کا رخ نہیں کرتے جس کی وجہ سے طبیعت زیادہ خراب ہو جاتی ہے،

مریضوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ رہی ہے، چاہے ہمارا یہ وارڈ ہو یا ایمرجنسی ہو ہر جگہ مریض زیادہ ہیں

شہری ڈینگی کے بڑھتے کیسز کیخلاف حکومت کی پالیسی کہیں نظر نہ آنے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں

 پہلے جتنا زیادہ سپرے کرتے تھے اب نہیں کرتے، صفائی کا بھی صحیح انتظام نہیں ہے شہر میں

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی بخار کے باعث آٹھ افراد جاں بحق ہوئے

لاہور میں تین افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو کر چلے بسے

صوبہ بھر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے گیارہ سو چالیس مریض زیر علاج ہیں

About The Author